Akhrot Khane Ke Fayde

0
238

🌹 *میڈیکل سائنس کے مُطابق اخروٹ کے 10 فائدے جو آپکو اخروٹ کھانے پر اُکسائیں گے.* 🌹

 1️⃣ *اخروٹ اینٹی آکسائیڈینٹ کا خزانہ ہے*
 اینٹی اکسائیڈینٹس ہمارے جسم کے تمام اعضا کو خراب ہونے سے بچاتے ہیں اور اخروٹ اینٹی آکسائیڈینٹس کا خزانہ ہے اور اس خُوبی میں اور کوئی خُشک میوہ اخروٹ کو چھُو کر بھی نہیں گُزرتا۔ اخروٹ کی اینٹی آکسائیڈینٹ خُوبیاں اخروٹ میں شامل وٹامن ای، میلاٹونن اور پولی فینلز کی بدولت ہوتی ہیں اور ایک تحقیق کے مُطابق وہ لوگ جو روزانہ اخروٹ کھاتے ہیں وہ کولیسٹرال کے بڑھنے اور کولیسٹرال سے پیدا ہونے والی بیماریوں سے محفوظ رہتے ہیں۔

  2️⃣ *اخروٹ اومیگا تھری کا خزانہ*
اومیگا تھری فیٹی ایسڈ ہماری صحت کے لیے انتہائی مُفید ہیں جو ہمیں جہاں صحت مند رہنے میں مددگار ہیں وہاں بہت سے بیماریوں جیسے دل کی بیماریاں، کولیسٹرال، اور کئی دیگر دائمی بیماریوں کو قابو کرنے میں اپنا کوئی ثانی نہیں رکھتے اور اخروٹ اومیگا تھری فیٹی ایسڈ کا خزانہ ہے اور جتنی اومیگا تھری اخروٹ میں ہوتی ہے وہ اور کسی دُوسرے خشک میوے میں نہیں ہوتی۔
 ایک تحقیق کے مُطابق جو لوگ روزانہ ایک اخروٹ کھاتے ہیں اُن میں دوسرے افراد کی نسبت دل کی بیماریاں لاحق ہونے کے خدشات 10 فیصد کم ہوجاتے ہیں۔

div> 3️⃣ *اخروٹ اعضا کی سُوجن ختم کرتا ہے*

 اعضا کی سُوجن یعنی اینفلامیشن بہت سی دائمی بیماریوں کی ماں ہے جن میں دل کی بیماریاں، ذیابطیس ٹایپ 2 کی بیماری، یاداشت ختم ہونے کی بیماری اور کینسر جیسی بیماریاں شامل ہیں اور ماہرین کا کہنا ہے کہ اخروٹ Inflammation ختم کرنے کے لیے ایک اکسیر کا درجہ رکھتا ہے۔

 4️⃣ *اخروٹ آنتوں کے لیے انتہائی مُفید ہے* ماہرین کا کہنا ہے کہ اگر آپ کی آنتوں میں دوست بیکٹریا اور دوست مائکروب کثرت سے ہیں تو اسکا مطلب ہے کہ آپ کی صحت لمبی عُمر تک خراب نہیں ہوگی۔
 ایک تحقیق میں 194 لوگوں کو روزانہ 43 گرام اخروٹ کھلا کر اُن کی آنتوں میں دوسٹ بیکٹریا اور مائکروبس کا مُشاہدہ کیا گیا تو نتائج میں دیکھا گیا کہ صرف 8 ہفتے میں اُن کی آنتوں میں بیکٹریا اور مائیکروب کا صحت مندانہ اضافہ ہُوا اور اُن کے نظام انہظام اخروٹ کھانے سے مزید فعال ہُوا۔

 5️⃣ *اخروٹ کینسر سے بچاتا ہے*
 ماہرین کا کہنا ہے کہ اخروٹ کھانے سے بہت سے کینسر لاحق ہونے کا خدشہ کم ہوجاتا ہے جن میں خواتین کا بریسٹ کینسر پروسٹیٹ کینسر اور کولریکٹل کیسنر سر فہرست ہیں۔

  6️⃣ *اخروٹ موٹاپے کو ختم کرتا ہے*
 اخروٹ میں شامل ڈائٹری فائبر جہاں ہمارے نظام انہظام کو درست کرکے فعال کرتی ہے وہاں یہ ہمارے معدے کو بھرا رکھتی ہے اور ہمیں بلاوجہ کی بھوک سے بچاتی ہے، بلاوجہ کی بھوک نظام انہظام کے فعال نہ ہونے کی وجہ سے بھی لگتی ہے کیونکہ جب جسم کو کھائی گئی خوراک سے پوری توانائی نہیں ملتی تو وہ مزید کھانا مانگتا ہے۔
 ایک تحقیق کے مُطابق روزانہ 50 گرام اخروٹ کھانے والوں کی بھوک میں نمایاں کمی دیکھی گئی اور 5 دن کے بعد ان لوگوں کے برین سکین سے پتہ چلایا گیا کہ اخروٹ کھانے والوں کے دماغ میں میٹھے کھانے اور فاسٹ فوڈز کی کشش ختم ہو جاتی ہے۔

  7️⃣ *اخروٹ ذیابطیس کو ختم کرتا ہے*
ماہرین کے مُطابق اخروٹ جسم کی فاضل چربی کو پگھلاتا ہے اور جسم کا فالتو وزن کم کرتا ہے اور اخروٹ کی یہ خوبی ٹائپ 2 کی زیابطیس ہونے کے چانسز کو بہت کم کر دیتی ہے۔
اخروٹ کو اگر روزانہ کی خوراک کا حصہ بنایا جائے تو یہ کھانے میں شامل گلوکوز کو خُون میں تیزی سے شامل ہونے سے روکتا ہے اور اخروٹ ہائی شوگر کے مریضوں کے لیے انتہائی مُفید ہے۔

  8️⃣ *اخروٹ بلڈ پریشر ٹھیک کرتا ہے*
 ڈاکٹرز اور غذائی ماہرین کا کہنا ہے کہ اخروٹ یاداشت کو بہتر بناتا ہے اور ذہنی تناؤ کو کم کرتا ہے اور ہائی بلڈ پریشر کو کنٹرول کرنے میں انتہائی مُفید قدرتی غذا ہے۔

   9️⃣ *اخروٹ بوڑھا نہیں ہونے دیتا*
اخروٹ انسان کو بُوڑھا نہیں ہونے دیتا اور اخروٹ کھانے والے لمبی عُمر تک زندہ رہتے ہیں میڈیکل سائنس میں اس چیز پر کئی تحقیقات موجود ہیں مگر آپ میڈیکل سائنس کو دیکھے بغیر اپنے مُلک میں وادی ہنزہ کے رہنے والوں کا مُشاہدہ ہی کر لیں تو کافی ہو گا،
 آپکو ہنزہ کے رہنے والوں کا مشاہدہ بتائے گا کہ وادی ہنزہ اخروٹ کے درختوں سے بھری پڑی ہے اور وادی ہنزہ میں ہر آدمی کی اوسط عُمر 100 سال سے زیادہ ہے۔

 🔟 *اخروٹ دماغ کو طاقتور کرتا ہے*

مثل مشہور ہے کہ جو کھانا جس انسانی اعضو سے ملتا ہے وہ اُس کو فائدہ دیتا ہے گو کہ سائنس اس بات کو نہیں مانتی مگر سائنس یہ مانتی ہے کہ اخروٹ دماغ کی کام کرنے کی صلاحیت کو بڑھاتا ہے اور میڈیکل سائنس کی تحقیق کے مُطابق جو بُوڑھے افراد 50 گرام اخروٹ روزانہ کھاتے ہیں وہ اخروٹ نہ کھانے والے افراد کی نسبت بہتر یاداشت کے حامل ہوتے ہیں۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here