Taaq Raton Me Kya Karen

0
744

طاق رات

👈 افضل اور آسان (سھولت والے) اعمال میں سے ایک عمل، ذکر بھی ہے خصوصاً رمضان کی راتوں میں (انجام دینے کے لیے) اور اگر ذکر واذکار کرنے والے کو لیلةالقدر پانے کی سعادت بھی حاصل ہوجائے تو ثواب میں ہزار گنا اضافہ کی امید ہے

👈اور سب سے افضل ذکر کلمہ توحید ہے جسکا افضل صیغہ (لَا إلهَ إلاّ اللهُ وَحدهُ لا شريكَ له لهُ الملكُ ولهُ الحمدُ وهوَ علٰى كلِّ شيءٍ قدير) ہے
آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ : جس نے اس کلمہ کو 100 مرتبہ کہا اس کو دس غلام آزاد کرنے کے برابر کا ثواب ملے گا (متفق علیہ)

👈اگر کوئی بندہ اس کلمہ کو آخری عشرہ کی ہر رات میں سو۔سو مرتبہ پڑھتا ہے اور اسے شب قدرنصیب ہوجاتی ہے تو گویا اسے تین لاکھ (300000) گردن آزاد کرنے کا ثواب ملتا ہے

👈اور ایک غلام کو آزاد کرنے کی فضیلت کہ بارے میں آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ: جو کوئی شخص کسی مسلمان گردن کو آزاد کرتا ہے تو اللہ اس غلام کے ہر ہر عضو کے بدلہ اس شخص (آزاد کرانے والے) کے ہرہر عضو کو جھنم سے آزاد کردے گا

🤔 مجھے تعجب ہے لوگوں کی، غفلت اور کاہلی پر کہ اتنی تعجب خیز فضیلت کے باوجود اس رات میں لوگ اس عمل سے غفلت برت رہے ہے

یہ تـو صـرف دس راتیـں ہیں!

امام ابن قیم رحمہ اللہ فرماتے ہیں :
“لو کانت لیلة القدر ليلة واحدة بالسنة لقمت السنة حتى أدركها؛ فما بالك بعشر ليال.”

“اگر شب قدر پورے سال میں ایک رات ہوتی تو میں اسے پانے کے لیے سال بھر قیام کرتا تو دس راتون کے بارے میں تمہارا کیا خیال ہے؟!”

📚 [بدائع الفوائد ١/٥٥]

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here