Friday, July 1, 2022
Home acchi baten 30 para " عَمَّ یَتَسَآءَلُوۡنَ " Ke fayde Aur Nasihat

30 para ” عَمَّ یَتَسَآءَلُوۡنَ ” Ke fayde Aur Nasihat

قرآن کے پاروں سے منتخب فوائد اور نصیحتیں

تیسواں پارہ

1- اس پارے کی بہت ساری سورتوں کے اندر قیامت میں پیش آنے والے واقعات کا تذکرہ ہے۔

مثال کے طور پر آپ غور کیجئے سورہ نبأ اور سورہ نازعات و سورہ عبس کی آخری آیات، اور سورہ تکویر و سورہ انفطار۔

2- اس پارے کی متعدد سورتوں میں اچھے اور برے اخلاق کے متعلق کافی گفتگو کی گئی ہے۔

مثال کے طور پر سورۃ المطفیفین، سورۃ الفجر، سورۃ البلد، سورۃ اللیل، سورۃ الضحٰی اور سورۃ الماعون۔

لہذا ان سورتوں کو خوب غور سے پڑھیں۔

3- اس پارے میں بالخصوص قرآن کے متعلق مختلف اسلوب اور پیرائے میں واضح بیان ہے

کہ یہ قرآن سچ اور برحق ہے مثال کے طور پر آپ سورۃ التکویر سورۃ الانشقاق اور سورۃ الطارق کی آخری آیات میں غور کریں۔

4- اس پارے میں قابل غور چیز یہ ہے کہ چند خاص مخلوقات کی بکثرت قسم کھائی گئی ہے

جیسے سورج کی قسم، چاند کی قسم، دن اور رات کی قسم، چاشت کے وقت کی قسم۔

نیز قرآن کی سب سے لمبی قسم اسی پارے میں موجود ہے

اور وہ سورة الشمس ہے جس میں ایک اہم موضوع کے حوالے سے

(جس پر کامیابی اور ناکامی کا انحصار ہے) گیارہ قسمیں کھائی گئی ہیں۔

( قَدْ أَفْلَحَ مَنْ زَكَّاهَا ۝ وَقَدْ خَابَ مَنْ دَسَّاهَا [سورة الشمس:9، 10]

5- اس پارے میں گزشتہ قوموں کے مختلف واقعات کا تذکرہ ہے

اور یہ واقعات گذشتہ پاروں میں گزر چکے ہیں۔ تاہم اصحاب الاخدود اور اصحاب الفیل کا واقعہ صرف اسی پارے میں ہے۔

6- اس پارے میں دنیاوی زندگی اور لوگوں کے انجام کے بارے میں غور و فکر کی دعوت دی گئی ہے

جو ہمیں مزید نیک عمل اور حق کی اتباع کی ترغیب دیتے ہیں۔

7- اسی پارے میں قرآن کی سب سے پہلے نازل ہونے والی سورت سورۃ الاعلی ہے

جس کی ابتدا پڑھنے سے ہوئی ہے۔ پڑھی جانے والی عظیم الشان کتاب اللہ کی کتاب ہے۔

اسے سمجھ کر پڑھنا اور اس پر عمل کرنا بندے پر اللہ کی نعمت کی سب سے بڑی دلیل ہے۔

8- سورۃ التکاثر میں ایک بڑی اہم بیماری سے آگاہ کیا گیا ہے

جس نے بہت سارے لوگوں کی دنیا و آخرت برباد کردی ہے

اور وہ ہے دنیا اور مال و اولاد کی بکثرت چاہت و طلب۔ لہذا ہمیں اس سے بچنا چاہیے۔

9- اس پارے کے اخیر میں تین ایسی سورتیں ہیں جنھیں سوتے وقت پڑھنا مسنون ہے۔

کیونکہ ان میں اللہ سے تعلق بنانے اور دوسری طاقت و قوت سے برات کا اظہار ہے۔

10- سورۃ الفلق اور سورۃ الناس جب یہ دونوں سورتیں نازل ہوئیں

تو اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم نے انہیں سے دم کرنا شروع کر دیا

اور اس کے علاوہ کو چھوڑ دیا۔ کیونکہ ان دونوں سورتوں کے اندر جہاں ہر طرح کی برائیوں سے پناہ مانگنے کا تذکرہ ہے

وہیں اللہ کی بادشاہت اور تخلیق کی صفات کے ذریعے اس کی تعریف و توصیف بیان کی گئی ہے

تاکہ بندہ دوسروں کو چھوڑ کر صرف اللہ سے اپنا تعلق مضبوط کرے۔

والله تعالي أعلم، وصلى الله على نبينا محمد وعلى آله وصحبه أجمعين.

(اللہ تعالی ہم سب کو قرآن پڑھنے سمجھنے اور اس پر عمل کرنے کی توفیق عطا فرمائے۔)

RELATED ARTICLES

How do Islamic countries treat their minorities?

https://www.youtube.com/watch?v=YIk9gKZ-ilg اسلامی ممالک اپنی اقلیتوں کے ساتھ کیسا سلوک کرتے ہیں؟ کم...

Gairat mand shoher kon ?

غیرت مند شوہر!! حضرت سیِّدُنا قاضی ابو عبد اللہ محمد بن احمد بن موسیٰ رَحْمَۃُ اللّٰہِ تَعَالٰی...

Turkey me students ne quran ko laat mara football ki tarah

ترکی میں طلبہ نے قرآن کو فٹ بال کی طرح لات ماری، ویڈیو وائرل ہوگئی رباط: ترکی...

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

Most Popular

How do Islamic countries treat their minorities?

https://www.youtube.com/watch?v=YIk9gKZ-ilg اسلامی ممالک اپنی اقلیتوں کے ساتھ کیسا سلوک کرتے ہیں؟ کم...

Gairat mand shoher kon ?

غیرت مند شوہر!! حضرت سیِّدُنا قاضی ابو عبد اللہ محمد بن احمد بن موسیٰ رَحْمَۃُ اللّٰہِ تَعَالٰی...

Turkey me students ne quran ko laat mara football ki tarah

ترکی میں طلبہ نے قرآن کو فٹ بال کی طرح لات ماری، ویڈیو وائرل ہوگئی رباط: ترکی...

Izzat Ki Roti Aur Pakiza khana

عزت کی روٹی اور پاکیزہ غذا الحمد لله وحده، والصلاة والسلام على من لا نبي بعده، وبعد!

Recent Comments

Translate »