Thursday, January 20, 2022
HomeDeeni Baten40 benefits of namaz in urdu aur Fazilaten

40 benefits of namaz in urdu aur Fazilaten

40 benefits of namaz in urdu
اللہ اور اس کے رسول پر ایمان لانے کے بعد سب سے پہلا اور اہم عمل نماز ہے جو اللہ تعالی کی طرف سے ہر مسلمان پر فرض کی گئی ہے چاہے مرد ہو یا عورت ، غریب ہو یا مالدار، صحت مند ہو یا بیمار ، طاقتور ہو یا کمزور ، بوڑھا ہو یا نوجوان ، مسافر ہو یا مقیم ، بادشاہ ہو یا غلام ہو ،خوف ہو یا امن کی حالت میں ، خوشی ہو یا غم کی حالت میں گرمی ہو یا سردی جہاد کے وقت میدان میں بھی فرض نماز معاف نہیں ہوتی –

ہمارے نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے جنگ کی حالت میں بھی نماز نہیں چھوڑی تھی کیونکہ آپ بہت اچھی طرح جانتے تھے کہ اگر اللہ نے نماز کو اتنی سختی سے فرض کیا ہے تو اس کے فائدے بھی خوب ہیں اور جگہ جگہ حدیث میں بیان بھی فرمایا ہے کہ دین اور دنیا میں نماز کے کیا فائدے ہیں ،، تو یہاں پر
40 benefits of namaz in urdu
بتائیں گے جو ہر مسلمان کو جاننا ضروری ہے

نماز کی سب سے اہم فضیلت : –

جتنے بھی اعمال اللہ تعالی نے فرض کئے ہیں وہ سب اللہ نے زمین پر ہی فرض کیے ہیں لیکن جب نماز کی بات آئی تو اللہ تعالی نے اپنے پیارے نبی صلی اللہ علیہ وسلم کو معراج شریف کی رات میں آسمانوں پر بلایا اور وہیں پر نماز کا تحفہ عطا فرمایا

40 benefits of namaz in urdu

  • نماز دین کا ستون ہے
  • نماز مومن کا نور ہے
  • نماز افضل جہاد ہے
  • نماز جنت کی کنجی ہے
    • جب آدمی نماز کے لیے کھڑا ہوتا ہے تو جنت کے دروازے کھول دیے جاتے ہیں اور اللہ تعالی اور اس آدمی کے درمیان کوئی پردہ نہیں ہوتا

6.نماز کا درجہ ایسا بلند ہے جیسے سر کا درجہ بدن میں ہے

  1. زمین کے جس حصے پر نماز کے ذریعہ اللہ کو یاد کیا جاتا ہے وہ حصہ زمین کا دوسرے ٹکڑے پر فخر کرتا ہے
    1. مسلمان جب تک پانچوں نمازوں کو فکر کے ساتھ ادا کرتا رہتا ہے شیطان اس سے ڈرتا رہتا ہے اور جب وہ نماز میں کوتاہی کرنے لگتا ہے تو شیطان اس پر دلیر ہو جاتا ہے
    2. سب سے افضل عمل اول وقت میں نماز پڑھنا ہے
    3. نماز شیطان کا منہ کالا کرتی ہے
    4. جب آدمی نماز کے لیے کھڑا ہوتا ہے تو اللہ کی
      رحمت اس کی طرف متوجہ ہو جاتی ہے

12 جو شخص دو رکعت نماز پڑھ کر اللہ تعالی سے دعا مانگتا ہے تو اللہ تعالی اس کی دعا قبول فرما لیتے ہیں

13 جو شخص تنہائی میں دو رکعت نماز پڑھے جس کو اللہ اس کے فرشتوں کے سوا کوئی نہ دیکھے تو اس کو جہنم سے نجات مل جاتی ہے

14 جو پانچوں نمازوں کا اہتمام کرتا ہے اور رکوع سجدہ وغیرہ کو خوب اچھی طرح سے پورا کرتا ہے تو جنت اس کے لئے واجب ہوجاتی ہے اور دوزخ اس پر حرام ہو جاتی ہے

15 جو شخص صبح کو نماز کے لیے جاتا ہے تو اسکے ہاتھ میں انعام کا جھنڈا ہوتا ہے

16 جب کوئی مصیبت بلا آسمان سے اترتی ہے تو مسجد کے آباد کرنے والوں سے ہٹا لی جاتی ہے

17 اللہ نے سجدے کی جگہ کو آگ پر حرام کر دیا ہے

18 اللہ تعالی کو آدمی کی ساری حالتوں میں سب سے زیادہ پسند یہ ہے کہ اس کو سجدے کی حالت میں دیکھیے

19 اللہ تعالی کے ساتھ آدمی کو سب سے زیادہ قربت سجدے کی حالت میں ہوتی ہے

20 نمازی شہنشاہ کا دروازہ کھٹکھٹاتا ہے

21 نماز دل کا نور ہے جو اپنے دل کو نورانی بنانا چاہیے نماز کے ذریعہ بنا لیں

22 جو شخص اچھی طرح سے وضو کرے اس کے بعد خشوع و خضوع سے دو چار رکعت نماز فرض یا نفل پڑھ کر اللہ سے اپنے گناہوں کی معافی چاہتا ہے تو اللہ تعالی اسے معاف فرما دے گا

23 اللہ تعالی نے کوئی چیز ایمان اور نماز سے افضل فرض نہیں کی اور اگر اس سے افضل کسی اور چیز کو فرض کرتے تو فرشتوں کو اس کا حکم دیتے فرشتے دن رات کوئی رکوع میں اور کوئی سجدے میں ہیں

24 کفر اور ایمان کے درمیان نماز ہی رکاوٹ ہے

25 اسلام کی علامت نماز ہے اور جو نماز پڑھے وہ مومن ہے

26 اللہ تعالی کا ارشاد ہے اے آدم کی اولاد تو دن کے شروع میں چار رکعتوں کو عزیز بن میں تمام دن تیرے کاموں کی ذمہ داری لے لوں گا

27 سب سے زیادہ پسندیدہ عمل اللہ کے نزدیک نماز ہے جو وقت پر پڑھی جائے

28 افضل ترین نماز آدھی رات کی ہے مگر اس کو پڑھنے والے بہت ہی کم لوگ ہیں

29 تہجد ضرور پڑھا کرو کی تہجد نے نیک لوگوں کا طریقہ ہے اور اللہ کی قربت کا ذریعہ ہے

30 رات کے آخری حصے میں دو رکعت تمام دنیا سے افضل ہیں آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا اگر میری امت پر یہ مشقت نہ ہوتی تو میں اس نماز کو فرض کر دیتا یعنی تہجد

31 تہجد گناہوں سے روکتی ہے اور گناہوں کی معافی کا ذریعہ ہے اور اس سے بدن بھی صحت مند ہوتا ہے

32 جو شخص ایک فرض نماز ادا کرتا ہے اللہ تعالی کے یہاں اس کی ایک دعا مقبول ہو جاتی ہے

33 نماز ہر متقی کی قربانی ہے

34 نمازی پر سے رزق کی تنگی ہٹا دی جاتی ہے

35 نمازی پر سے عذاب قبر ہٹا لیا جاتا ہے

36 قیامت کے دن نامہ اعمال اس کے دائیں ہاتھ میں دیا جائے گا

37 پل صراط سے بجلی کی طرح گزر جائے گا

38 حساب سے محفوظ رہے گا

39 تہجد ضرور پڑھا کریں یہ نیک لوگوں کا طریقہ ہے

40 نماز مومن کی پہچان ہے

https://ummat–e–nabi-com.cdn.ampproject.org/v/s/ummat-e-nabi.com/namaz-ki-ahmiyat-aur-fazilat/amp/?amp_js_v=a6&amp_gsa=1&usqp=mq331AQKKAFQArABIIACAw%3D%3D#aoh=16312420590091&referrer=https%3A%2F%2Fwww.google.com&amp_tf=From%20%251%24s&ampshare=https%3A%2F%2Fummat-e-nabi.com%2Fnamaz-ki-ahmiyat-aur-fazilat%2F

script async src="https://pagead2.googlesyndication.com/pagead/js/adsbygoogle.js">
RELATED ARTICLES
- Advertisment -

Most Popular

Recent Comments

Translate »