Wednesday, December 1, 2021
Homeacchi batenAcchi Aur Buri Sohbat ke Asraat

Acchi Aur Buri Sohbat ke Asraat

بارش کا قطرہ گرم جگہوں پر پڑتا ہے تو بھاپ بن کر اڑ جاتا ہے ، کنول کے پتے پر گرتا ہے تو موتی کی طرح چمکنے لگتا ہے اور سیپ میں آ جائے تو وہی بارش کا قطرہ موتی بن جاتا ہے۔۔۔۔۔
پانی تو وہی ہے؛ پر فرق صرف ساتھ کا ہے ۔۔۔۔۔!

ہوا جب مہکتے پھولوں سے گزرتی ہے تو خوشبو مہکاتی ہے اور جب گندگی سے گزرتی ہے تو بدبو سے ماحول کو ناگوار کردیتی ہے ۔۔۔۔۔

کبوتر کبھی بھی کوے کے جھنڈ میں دانہ چگنا یا اڑنا پسند نہیں کرتا ، اسی طرح کوے کی فطرت کبوتر کے ساتھ میل نہیں کھاتی۔۔۔۔۔!

آپ کن لوگوں کے ساتھ رہتے ہیں یا آپ کے ساتھ کون لوگ ہوتے ہیں۔۔۔۔۔۔؟
اس سے آپ کے مزاج پر بہت فرق پڑتا ہے ۔۔۔۔۔

چہرے پر تبسم ، میٹھی اور سچی زبان ، ہمدردی و غمخواری ، انس و محبت جیسی مٹھاس والے لوگ صالح معاشرہ کی تشکیل کے لئے مفید و مددگار ہوتے ہیں ۔۔۔۔

سچے لوگوں کے منہ سے نکلے ہوئے سخت الفاظ بناوٹی قسم کے میٹھے بولوں سے لاکھ درجہ بہتر ہوتے ہیں ۔۔۔

معاشرے کے بناؤ اور بگاڑ میں اچھے اور بُرے لوگوں کی صحبت اور ہم نشینی کا بڑا دخل ہے۔۔۔۔
اردو مثل مشہور ہے کہ ” خربوزے کو دیکھ کر خربوزہ رنگ پکڑتا ہے “

اچھے اور سچے لوگوں کی صحبت میں بیٹھ کر آدمی انسانیت سیکھتا ہے،

دوسروں کے ساتھ محبت و ہمدردی اور خیر خواہی کی تعلیم ملتی ہے،

بغض وحسد، کینہ وعداوت ، ناشکری اور تکبّر جیسے مہلک امراض سے دل پاک وصاف ہوکر اس کی جگہ تواضع و عاجزی ، صبروشکر اور قناعت جیسے عمدہ اخلاق سے دل منور ہوتاہے۔۔۔۔

📍نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے بہت ہی عمدہ مثال سے واضح کیا ہے :

” صالح ہم نشین کی مثال عطر فروش کی طرح ہےاگر وہ تم کو ( عطر) نہ بھی دے تب بھی اسکی خوشبو تم کو پہنچ کر رہیگی،

اور بُرے ہم نشین کی مثال لوہار کی بھٹی کی طرح ہےاگر اسکی چنگاری تم کو نہ بھی جلائے تب بھی اسکا دھواں تم کو ضرور لگے گا “

جس کے پاس علم نافع، اچھا ذوق، حسن اخلاق، مروت و جاں نثاری، عطا و بخشش، محبت و وفا اور وقت کی پابندی ہوگی

وہ اپنے احباب و متعلقین ، سماج و معاشرہ کیلئے زیادہ نفع بخش ہوگا ، ایسا کرنا اسے مسرت و انبساط عطا کرے گا اور وہ دنیا و آخرت میں سرخرو و کامیاب ہوگا ۔۔۔۔۔

یٰۤاَیُّهَا الَّذِیْنَ اٰمَنُوا اتَّقُوا اللّٰهَ وَ كُوْنُوْا مَعَ الصّٰدِقِیْنَ۔
 اے ایمان والو اللہ سے ڈرو اور سچوں کے ساتھ رہو۔

وَاصۡبِرۡ نَـفۡسَكَ مَعَ الَّذِيۡنَ يَدۡعُوۡنَ رَبَّهُمۡ بِالۡغَدٰوةِ وَالۡعَشِىِّ يُرِيۡدُوۡنَ وَجۡهَهٗ‌ وَلَا تَعۡدُ عَيۡنٰكَ عَنۡهُمۡ‌ ۚ تُرِيۡدُ زِيۡنَةَ الۡحَيٰوةِ الدُّنۡيَا‌ ۚ وَ لَا تُطِعۡ مَنۡ اَغۡفَلۡنَا قَلۡبَهٗ عَنۡ ذِكۡرِنَا وَاتَّبَعَ هَوٰٮهُ وَكَانَ اَمۡرُهٗ فُرُطًا ۞

اور اپنے دل کو اُن لوگوں کی معیّت پر مطمئن کرو جو اپنے ربّ کی رضا کے طلب گار بن کر صبح و شام اُسے پکارتے ہیں، اور اُن سے ہر گز نگاہ نہ پھیرو۔

کیا تم دنیا کی زینت پسند کرتے ہو؟

اورکسی ایسے شخص کی اطاعت نہ کرو جس کے
دل کو ہم نے اپنی یاد سے غافل کر دیا ہے اور جس نے اپنی خواہش ِ نفس کی پیروی اختیار کر لی ہے اور جس کا طریقِ کار افراط و تفریط پر مبنی ہے۔۔۔۔

يٰوَيۡلَتٰى لَيۡتَنِىۡ لَمۡ اَتَّخِذۡ فُلَانًا خَلِيۡلًا ۞ لَقَدۡ اَضَلَّنِىۡ عَنِ الذِّكۡرِ بَعۡدَ اِذۡ جَآءَنِىۡ‌ ؕ وَكَانَ الشَّيۡطٰنُ لِلۡاِنۡسَانِ خَذُوۡلًا‏

ہائے افسوس! کاش کہ میں نے فلاں کو دوست نہ بنایا ہوتا ، اس نے تو مجھے اس کے بعد گمراہ کردیا کہ نصیحت میرے پاس آپہنچی تھی اور شیطان تو انسان کو (وقت پر) دغا دینے والا ہے۔

دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ ہم سب کو مہکنے اور مہکانے والا بنائے ، ہمارے اندر وہ خوبیاں پیدا کرے جو نہ صرف ہمیں فائدہ پہنچارہی ہوں بلکہ لوگ بھی ہم سے فائدہ اٹھا رہے ہوں۔۔۔

جس کی ادا ادا پہ ہو انسانیت کو ناز
مل جائے کاش ایسا بشر ڈھونڈتے ہیں ہم

https://videos.aryqtv.tv/achi-aur-buri-sohbat-ke-asrat-aur-anjam-islamic-information-ary-qtv/

script async src="https://pagead2.googlesyndication.com/pagead/js/adsbygoogle.js">
RELATED ARTICLES
- Advertisment -

Most Popular

Recent Comments

Translate »