اس نے اللہ کا حق نہیں جانا جس نے لوگوں کا حق نہیں جانا
حقیر سے حقیر پیشہ اختیار کرنا ہمارے ہاتھ پھیلانے سے بہتر ہے
اپنے رب کے سوا کسی سے امید نہ رکھو
سب سے برا آدمی وہ ہے جو لوگوں کی برائیاں کرتا پھرے
بزرگ بننے کے لیے علم حاصل کرو
ہدایت کا راستہ علم کے بغیر نہیں ملتا اور اس پر ثابت قدمی صبر کے بغیر ممکن نہیں
جو شخص علم سے محبت نہیں رکھتا اس میں کوئی خیر نہیں
زندگی میں اگر برا وقت نہ آتا تو اپنوں میں چھپے غیر اور غیروں میں چھپے اپنے کبھی ظاہر نہ ہوتے
تم اپنے سوچ کو اس طرح صاف رکھو جیسے پانی کا قطرہ
لوگوں میں درماندہ وہ ہے جو اپنے لئے بھلائی نہ حاصل کر سکے اور اس سے بھی درماندہ وہ ہے جو پا کر اسے کھودے
جو شخص اپنا راز پوشیدہ رکھتا ہے وہ گویا اپنی سلامتی کو اپنے قبضے میں رکھتا ہے
اللہ رب العزت کے نزدیک سب سے بہتر کھانا وہ ہے جو مل کر کھایا جائے
تین چیزیں ایمان کو تباہ کر دیتی ہے
امیروں کی محفل ،، عورتوں کی صحبت ،،
جاہلوں سے بحث
تمہارا ایک رب ہے پھر بھی تم اسے یاد نہیں کرتے لیکن اس کے کتنے بندے ہیں پھر بھی وہ تم کو نہیں بھولتا
قناعت وہ خزانہ ہے جو کبھی کھالی نہیں ہوتا
غیر ضروری کا چھوڑ دینا عمدہ دینداری ہے
مرد کی خوبصورتی اس کی فصاحت میں ہے
جہالت سے بڑھ کر کوئی تنگی نہیں
عبادت کی بزرگی سے علم کی بزرگی بہتر ہے
Dua qubool kyun nhi hoti
اللہ کو جانتے ہیں مگر اس کی تائید نہیں کرتے
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو پہچانتے ہیں مگر ان کی پیروی نہیں کرتے
قرآن کریم کو پڑھتے ہیں مگر اس پر عمل نہیں کرتے
اللہ کی نعمت کھاتے ہیں مگر شکریہ ادا نہیں کرتے
جانتے ہیں کہ جنت اطاعت کرنے والوں کے لئے ہے مگر اس کی طلب نہیں کرتے
جانتے ہیں کہ دوزخ گنہگاروں کے لئے ہے مگر اس سے نہیں ڈرتے
شیطان کو دشمن جانتے ہیں لیکن اس سے دوستی رکھتے ہیں