Wednesday, December 1, 2021
Homeacchi batenAurat Ka Akhlaq Aur Kirdaar

Aurat Ka Akhlaq Aur Kirdaar


گر یہ باتیں کسی بھی عـــــورت میں ہو تو وہ صرف گھر نہیں

بلکہ پوری نسل سنوار دیتی ہے

 ٱلرِّجَالُ قَوَّٰمُونَ عَلَى ٱلنِّسَآءِ
             (النساء:34)

1.. مردوں پر اپنی حکمرانی نہیں بلکہ مردوں کی حکمرانی کو تسلیم کرنے والی ہوتیں ہیں
کیونکہ اللہ نے مردوں کو عورت پر نگران بنایا ہے

      وَلَا يُبـــْدِينَ زِينَتـَــــــهُنَّ
              (النور:31)

2.. پردے کی سخت پابند ہوتی ہیں عصمت اور نگاہوں کی حفاظت کرتی ہیں کسی نامحرم کی نظر خود پر نہیں پڑنے دیتیں

 حَٰفِظَٰتٌ لِّلْغَيْبِ بِمَا حَفِظَ ٱللَّهُ
              (النساء:34)

3.. شوہر کی غیر موجودگی میں بھی اپنی عزت مال و متاع کی حفاظت کرتی ہیں

اور یہی ایک مضبوط پلس پوائنٹ ہے دین دار لڑکیوں کا کہ ان کے مرد ان پر کامل اعتماد کرتے ہیں

   فَٱلصَّٰـــــــلــِحَٰـــتُ قَٰنِتَٰــــــتٌ 
               (النساء:34)

4.. دیندار لڑکیوں کی ایک خوبی یہ بھی ہوتی ہے کہ وہ صالحت اور شوہر کی بہت فرمانبردار ہوتی ہیں

ّ فَلَا تَخْضَعْنَ بِٱلْقَوْلِ فَيَطْمَعَ ٱلَّذِى فِى قَلْبِهِۦ مَرَضٌ وَقُلْنَ قَوْلًا مَّعْرُوفًا
(احزاب:32)

5.. کسی بھی نامحرم سے بات کرتے ہوئے شریعی حدود کا خاص خیال رکھتیں جیسے بازار میں خریداری کے دوران

آج کل کے بیہودہ لباس سے متاثر ہونے کی بجائے حیا کو ترجیح دیں جس لباس میں حیا کا پہلو نمایاں ہو وہ پہننے میں کوئی حرج نہیں

وَٱذْكُرْنَ مَا يُتْلَىٰ فِى بُيُوتِكُنَّ مِنْ ءَايَٰتِ ٱللَّهِ
(احزاب:34)

6.. عورت اپنا زیادہ وقت اللہ کی یاد اور اطاعت گزاری میں صرف کرتی ہے
سب سے اہم چیز اولاد کی تربیت ہوتی ہے وہ اپنی اولاد کو قرآن کا وارث بناتی ہے۔

ایک دیندار عورت کی معاشرے میں الگ ہی شان ہوتی ہے سب لوگ انکی عزت کرتے ہیں۔ اور انکی عزت ان کے شوہر کی عزت کو بڑھاتی ہے

دیندار لڑکیاں سلیقہ مند ہوتی ہیں وہ گھر کی دیکھ بھال کرتی ہیں اور کفایت شعار ہوتی ہے

    وَقَــــــــرْنَ فِى بُيُـــــــــوتِكُنَّ
                  (احزاب:33)

7.. اکثر لڑکیاں جو دیندار ہیں وہ گھر کی چار دیواری میں رہتی ہیں تو انہیں سازشیں چالاکیاں نہیں آتیں جس کی وجہ سے ان کی زنذگی پرسکون گزرتی ہے

. لڑکی کاجتنا باقی لوگوں سے میل میلاپ کم ہوتا ہے اتنی ہی لڑکی شرم و حیا کا پیکر بنتی ہے

ان تمام تر خــصوصیات کا ایک  لڑکی میں ہونا اسے نہ صرف دنیا

بلکہ آخـــــرت میں بھی کامــــیاب کرتا ہے ..

گھر میں بالغ اور نابالغ بچیاں شوق سے پاکستانی اور دوسرے سیریل دیکھتی ہیں اور والدین بھی اس کو برا نہیں گردانتے۔۔ حالانکہ اس کے بہت سارے نقصانات دیکھنے کو ملتے ہیں

انھیں میں سے ایک بڑا نقصان یہ بھی ہے کہ عشق لڑانے کے جو بھی طریقے اس میں دکھائے جاتے ہیں

اس کو حقیقی زندگی میں آزمانے لگتی ہیں۔اور پھر بدنامی ہی ہاتھ آتی ہے۔

بچیوں کے ہاتھ میں موبائل تھما کر اس خوش فہمی میں مبتلا رہنا کہ ہماری بچی تو گھر سے باہر نہیں جاتی پردے میں رہتی ہے۔

سیریل دیکھنے میں کیا مضائقہ۔ اس کو خوش فہمی نہیں بلکہ غلط فہمی کہتے ہیں۔

https://www.yourquote.in/tags/akhlaq/quotes

script async src="https://pagead2.googlesyndication.com/pagead/js/adsbygoogle.js">
RELATED ARTICLES
- Advertisment -

Most Popular

Recent Comments

Translate »