Wednesday, December 1, 2021
Homeacchi batenDarood shareef ki teen fazilat jo sabko maloom honi chahiye

Darood shareef ki teen fazilat jo sabko maloom honi chahiye

بسم الله الرحمن الرحيم وبه نستعين

Darood shareef ki teen fazilat jo sabko maloom honi chahiye

اس باب میں مشہور اور جامع کتاب ابن قیم رحمہ کی ہے کتاب کا نام ہے، جلاء الأفهام في فضل الصلاة والسلام على خير الأنام، اس کا اردو میں ترجمہ بھی مارکیٹ میں دستیاب ہے، اس کتاب کو ضرور پڑھنا چاہیے-

قارئین کرام! درود وسلام پڑھنے کی شریعت میں خاص تاکید کی گئی ہے اور اس پر بڑے اجر وثواب اور فضائل بیان کیے گئے ہیں،

آئیے آج کے مضمون میں تین اہم فضائل کو جاننے کی کوشش کرتے ہیں-

اول) نبی پر ایک درود بھیجنے کی وجہ سے اللہ دس رحمتیں نازل کرتا ہے جیساکہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فر مایا: “مَنْ صَلّٰی عَلَیَّ وَاحِدَۃً، صَلَّی اﷲُ عَلَیْہِ بِهَا عَشْرًا” جو شخص مجھ پر ایک مرتبہ درود بھیجتا ہے ،

اللہ تعالیٰ اس پر دس رحمتیں نازل فرماتا ہے۔‘‘ (صحیح مسلم: 408)

اللہ خود نبی پر رحمت نازل کرتا ہے، اللہ نے فرمایا: “إِنَّ اللَّهَ وَمَلَائِكَتَهُ يُصَلُّونَ عَلَى النَّبِيِّ يَا أَيُّهَا الَّذِينَ آمَنُوا صَلُّوا عَلَيْهِ وَسَلِّمُوا تَسْلِيمًا” ( سورة الأحزاب:

56) اللہ اور اس کے فرشتے نبی پر رحمت بھیجتے ہیں۔ تو اے مومنو تم بھی ان پر دُرود اور سلام بھیجو-

دوم) درود بھیجنے سے گناہ اور غم اور ٹینشن ختم ہوتا ہے، جیسا کہ جامع ترمذی کی روایت ہے، عَنْ أُبَيِّ بْنِ كَعْبٍ، قَالَ: قُلْتُ: «يَا رَسُولَ اللَّهِ إِنِّي أُكْثِرُ الصَّلاةَ عَلَيْكَ، فَكَمْ أَجْعَلُ لَكَ مِنْ صَلاتِي؟

قَالَ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ: “مَا شِئْتَ”. قُلْتُ: الرُّبُعَ. قَالَ: “مَا شِئْتَ، وَإِنْ زِدْتَ فَهُوَ خَيْرٌ لَكَ”. قُلْتُ: الثُّلُثَ. قَالَ: “مَا شِئْتَ، وَإِنْ زِدْتَ فَهُوَ خَيْرٌ لَكَ”. قُلْتُ: النِّصْفَ. قَالَ: “مَا شِئْتَ، وَإِنْ زِدْتَ فَهُوَ خَيْرٌ لَكَ”. قُلْتُ: الثُّلُثَيْنِ. قَالَ: “مَا شِئْتَ، وَإِنْ زِدْتَ فَهُوَ خَيْرٌ لَكَ”.

قُلْتُ: أَجْعَلُ صَلاتِي كُلَّهَا. قَالَ: “تُكْفَى هَمَّكَ، وَيُغْفَرُ ذَنْبُكَ» حضرت ابی بن کعب رضی اللہ تعالی عنہ بیان کرتے ہیں کہ انہوں نے کہا:

“اے اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم ! میں آپ پر زیادہ درود پڑھتا ہوں ، تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم کا کیا خیال ہے کہ میں آپ پر کتنا درود پڑھوں ؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا :

جتنا چاہو۔ میں نے کہا : چوتھا حصہ؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: جتنا چاہواور اگر اس سے زیادہ پڑھو گے تو وہ تمہارے لئے بہتر ہے۔

میں نے کہا : آدھا حصہ ؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : جتنا چاہو اور اگر اس سے زیادہ پڑھو گے تو وہ تمہارے لئے بہتر ہے۔

میں نے کہا : دو تہائی ؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : جتنا چاہو اور اگر اس سے زیادہ پڑھو گے تو وہ تمہارے لئے بہتر ہے۔میں نے کہا :

میں آپ پر درود ہی پڑھتا رہوں تو ؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : تب تمھیں تمھاری پریشانی سے بچا لیا جائے گا اور تمھارے گناہ معاف کر دئیے جائیں گے ۔ایک روایت ہے میں ہے :

تب تمھیں اللہ تعالیٰ دنیا وآخرت کی پریشانیوں سے بچا لے گا۔‘‘ (سنن ترمذی:2457/صحیح الترغيب والترهيب: للالباني:1670)

سوم) دردو بھیجنے سے قیامت کے دن نبی سے قریب ہونے کی سعادت حاصل ہوگی، جیسا کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا :

“أولى النَّاسِ بي يومَ القيامةِ أَكثرُهم عليَّ صلاةً” قیامت کے دن لوگوں میں مجھ سے سب سے زیادہ قریب وہ شخص ہوگا جو مجھ پر سب سے زیادہ درود پڑھنے والا ہو- (ابواب الوتر، باب ما جاء في فضل الصلاة على النبي صلى الله عليه وسلم:484/)

اللہ تعالیٰ سے دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ ہم سب کو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم پر بکثرت درود بھیجنے کی توفیق عطا فرمائے

آمین-

https://ummat-e-nabi.com/durood-sharif-ki-ahmiyat-aur-fazilat-10-rehmat-aur-10-gunah-muaf/

script async src="https://pagead2.googlesyndication.com/pagead/js/adsbygoogle.js">
RELATED ARTICLES
- Advertisment -

Most Popular

Recent Comments

Translate »