Friday, July 1, 2022
Home acchi baten Geebat karna kaisa hai aur uski saza

Geebat karna kaisa hai aur uski saza

بسم اللہ الرحمن الرحیم

غیبت یعنی کسی کے پیٹھ پیچھے ایسی بات کرنا کہ اگر وہ اس بات کو سنتا تو اس کو برا لگتا –

غیبت کرنا گناہ کبیرہ ہے اور شریعت میں نہایت ناپسندیدہ عمل ہے

اور اس کے کرنے کا عذاب بہت سخت ہے

جیسا کہ اللہ رب العالمین کا ارشاد ہے :

َٰٓأَيُّهَا ٱلَّذِينَ ءَامَنُوا۟ ٱجْتَنِبُوا۟ كَثِيرًا مِّنَ ٱلظَّنِّ إِنَّ بَعْضَ ٱلظَّنِّ إِثْمٌ ۖ وَلَا تَجَسَّسُوا۟ وَلَا يَغْتَب بَّعْضُكُم بَعْضًا ۚ أَيُحِبُّ أَحَدُكُمْ أَن يَأْكُلَ لَحْمَ أَخِيهِ مَيْتًا فَكَرِهْتُمُوهُ ۚ وَٱتَّقُوا۟ ٱللَّهَ ۚ إِنَّ ٱللَّهَ تَوَّابٌ رَّحِيمٌ

ترجمہ : اے ایمان والو ! بہت سے گمانوں سے بچو

بعض گمان گناہ ہوتے ہیں اور کسی کی ٹوہ میں نہ لگو

اور ایک دوسرے کی غیبت نہ کرو

کیا تم میں سے کوئی یہ پسند کرے گا کہ وہ اپنے مردہ بھائی کا گوشت کھائے ؟

اس سے تو خود تم نفرت کرتے ہو اور اللہ سے ڈرو

بے شک اللہ بڑا توبہ قبول کرنے والا بہت مہربان ہے

( سورہ حجرات آیت نمبر 12 )

اس کے متعلق چند حدیثیں :

آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : اپنے بھائی کے اس عیب کا ذکر کرے کی جس ذکر کو وہ ناپسند کرتا ہوں

آپ صلی اللہ علیہ وسلم سے عرض کیا گیا

کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کا کیا خیال ہے

کہ اگر واقعی وہ عیب میرے بھائی میں ہو جو میں کہوں

آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا :

وہ عیب اس میں ہے جو تم کہتے ہو تبھی تو وہ غیبت ہے

اور اگر اس میں وہ عیب نہ ہو تو تم نے اس پر بہتان لگایا ہے

( صحیح مسلم )

آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا :

جو کسی مسلمان مرد یا عورت کی غیبت کرتا ہے

اللہ تعالی اس کے 40 دن کی نماز کو قبول نہیں کرتا

مگر یہ کہ وہ شخص اسے معاف کر دے جس کی غیبت کی گئی

غیبت کی سزا اور اس کا انجام :

(1)حضرت انس بن مالک رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا :

جب مجھے معراج عطا کی گئی تو اس رات میرا گزر ایک قوم پر سے ہوا جن کے ناخن تانبے کے تھے

اور وہ اپنے ناخنوں سے اپنے چہرے اور سینے کو کھورچ رہے تھے –

تو میں نے جبرئیل علیہ السلام سے کہا یہ کون لوگ ہیں ؟

تو انہوں نے کہا یہ وہ لوگ ہیں جو لوگوں کا گوشت کھاتے تھے

یعنی غیبت کیا کرتے تھے اور ان کی عزت و آبرو کے پیچھے پڑے رہتے تھے

(2) ابوداؤد کی حدیث میں ہے کہ اگر کسی مرد یا عورت نے اپنے مسلمان بھائی کی غیبت کی یا عیب ٹٹولے

تو اللہ تعالی اس کی پوشیدہ باتیں اور راز دوسروں پر ظاہر کر دیں گے

اور وہ شخص اپنے گھر میں بھی ذلیل ہوگا اور باہر بھی رسوا ہوگا

(3)ایک حدیث سے یہ بھی ثابت ہے کہ اکثر عذاب قبر دو چیزوں سے ہوتی ہیں

جو کہ لوگ معمولی سمجھتے ہیں ایک تو پیشاب کے چھینٹوں سے نہ بچنے کی وجہ سے

اور دوسری غیبت کرنے کی وجہ سے

(4)قرآن مجید کے سورہ ہمزہ میں اللہ تعالی کا ارشاد ہے

کہ ہر غیبت کرنے والے اور طعنہ دینے والے کے لئے ہلاکت ہے

غیبت سے بچنے کا طریقہ :

(1)غیبت کا بولنا اور سننا دونوں گناہ ہے

لہذا اگر کوئی بات کر رہا ہے تو سننے والے کو چاہئے

کہ اسے فورا روک دے یا اگر یہ نہ ہو تو وہاں سے اٹھ کر چلا جائے

یا کوئی دوسری بات شروع کر دے

(2)کسی مجلس میں شامل ہو تو مجلس کے شروع اور آخر میں دعا ضرور پڑھ لینا چاہیے

(3)اپنی زبان کی حفاظت کرے بلاضرورت کی کوئی بات نہ کرے

اور خاموش رہیں کیونکہ غیبت کی شروعات بلاوجہ کی گفتگو سے ہوتی ہے

https://www.khaleejtimes.com/opinion/why-islam-prohibits-backbiting-and-slandering#:~:text=Backbiting%20(gheebah)%20means%20mentioning%20something,his%20manner%20of%20walking%2C%20an

RELATED ARTICLES

How do Islamic countries treat their minorities?

https://www.youtube.com/watch?v=YIk9gKZ-ilg اسلامی ممالک اپنی اقلیتوں کے ساتھ کیسا سلوک کرتے ہیں؟ کم...

Gairat mand shoher kon ?

غیرت مند شوہر!! حضرت سیِّدُنا قاضی ابو عبد اللہ محمد بن احمد بن موسیٰ رَحْمَۃُ اللّٰہِ تَعَالٰی...

Turkey me students ne quran ko laat mara football ki tarah

ترکی میں طلبہ نے قرآن کو فٹ بال کی طرح لات ماری، ویڈیو وائرل ہوگئی رباط: ترکی...

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

Most Popular

How do Islamic countries treat their minorities?

https://www.youtube.com/watch?v=YIk9gKZ-ilg اسلامی ممالک اپنی اقلیتوں کے ساتھ کیسا سلوک کرتے ہیں؟ کم...

Gairat mand shoher kon ?

غیرت مند شوہر!! حضرت سیِّدُنا قاضی ابو عبد اللہ محمد بن احمد بن موسیٰ رَحْمَۃُ اللّٰہِ تَعَالٰی...

Turkey me students ne quran ko laat mara football ki tarah

ترکی میں طلبہ نے قرآن کو فٹ بال کی طرح لات ماری، ویڈیو وائرل ہوگئی رباط: ترکی...

Izzat Ki Roti Aur Pakiza khana

عزت کی روٹی اور پاکیزہ غذا الحمد لله وحده، والصلاة والسلام على من لا نبي بعده، وبعد!

Recent Comments

Translate »