Thursday, January 20, 2022
Homeacchi batenHasad Mat Karo Hasad Ka Anjaam

Hasad Mat Karo Hasad Ka Anjaam

پرانے زمانے میں ایک بادشاہ تھا،

اس کے پاس ایک شخص کا آنا جانا تھا،

جب کبھی وہ بادشاہ کے پاس آتا،

تو بادشاہ کے بازو ہی میں بیٹھتا اور کہتا

کہ اے بادشاہ ! اچھے لوگوں کے ساتھ اچھا سلوک کرو ؛

کیوں کہ برے لوگوں کے لیے اس کی برائ ہی کافی ہے ،

بادشاہ کے دربار میں ایک دوسرا درباری تھا ،

جب اس نے دیکھا کہ یہ تو بادشاہ کو نصیحت کرتا ہے

اور بادشاہ بھی اس کی نصیحت غور سے سنتے ہیں اور اس کی خوب عزت کرتے ہیں ،

اس طرح تو بادشاہ کی نگاہ میں اس کا مرتبہ مجھ سے بڑھ جائےگا ؛

اس لیے اس کو حسد ہونے لگا اور اس نے ایک چال چلی ، بادشاہ کے پاس آیا

اور کہنے لگا کہ جو شخص آپ کے پاس آتا جاتا ہے اور آپ کو نصیحت کرتا رہتا ہے ،

آپ کو معلوم ہے کہ آپ کے بارے میں اس کا کیا خیال ہے ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔؟

بادشاہ نے کہا : نہیں! اس شخص نے کہا :

بادشاہ سلامت ! وہ تو یہ سمجھتا ہے کہ آپ کے منہ سے بدبو آتی ہے ،

بادشاہ نے کہا : ایسا کیسے ہوسکتا ہے ….؟

اس نے کہا : آپ اس کو بلایئے پھر دیکھیے، جب وہ آپ کے قریب ہوگا ،

تو وہ اپنی ناک پر ہاتھ رکھ لےگا ؛ تاکہ بدبو نہ آئے ، بادشاہ نے کہا : ٹھیک ہے ،

ذرا اسے بلاؤ ، وہ پہلے بھاگتا ہوا اس آدمی کے پاس پہنچا اور اس سے کہا :

آج میری طرف سے تجھے کھانے کی دعوت ہے ، پھر اس کو ساتھ لے کر اپنے گھر آیا

اور اس کو ایسا کھانا کھلایا جس میں پیاز اور لہسن ملی ہوئ تھی ،

اس کے بعد وہ شخص بادشاہ کے پاس گیا

اور اپنی عادت کے مطابق بادشاہ کے پاس بیٹھ گیا اور نصیحت کرنے لگا ،

بادشاہ نے کہا : ذرا قریب آیئے ، تو اس نے اپنے منھ پر ہاتھ رکھ لیا ؛

تاکہ بادشاہ کو اس کے منھ کی پیاز اور لہسن کی بدبو کا احساس نہ ہو ،

یہ دیکھ کر بادشاہ کو یقین ہو گیا کہ وہ شخص ٹھیک کہہ رہا تھا ،

واقعی یہ شخص یہی سمجھتا ہے کہ میرے منہ سے بدبو آتی ہے ۔

بادشاہ کو بڑا غصہ آیا اور اس نے سزا دینے کا ارادہ کر لیا ۔

بادشاہ کی عادت تھی کہ انعام کے لیے شاہی حکم لکھ کر دیتا

اور سزا کے لیے زبانی حکم کرتا تھا ؛

لیکن معاملہ کو راز میں رکھنے کے لیے اس نے سزا کے لیے اپنی نمائندہ کو خط لکھا ۔

جس میں لکھا تھا ”جو شخص تمہارے پاس یہ خط لے کر آئے ،

اس کو قتل کرکے اس کی کھال میں بھوسا بھر کر میرے پاس بھیج دو“

اور پھر وہ خط اس شخص کو دے دیا اور کہا : فلاں کو جاکر دے دو ،

راستے میں اس کی ملاقات اس حاسد سے ہوگئی

جس نے بادشاہ کے سامنے چال چلی تھی ، تو اس نے پوچھا :

یہ کیسا خط ہے ؟ بادشاہ نے تو یہ انعام میرے لیے لکھ کر دیا ہے ؛

اس لیے یہ مجھے دے دو ۔ چنانچہ اس نے وہ خط اس کو دے دیا ۔

پھر کیا تھا ! اس نے خوشی خوشی اسے لیا اور بادشاہ کے نمائندے کے پاس پہنچا ۔

نمائندے نے کہا کہ اب تمہیں قتل کروں گا ؛

کیوں کہ اس میں لکھا ہے کہ میں تجھے قتل کردوں اور تیرے کھال میں بھوسا بھر کر

بادشاہ کے پاس بھیج دوں ۔ پھر تو وہ چیخنے ، چلانے اور رونے دھونے لگا

اور کہنے لگا : یہ خط بادشاہ نے میرے لیے نہیں لکھا ہے،

اگر آپ چاہیں ، تو معلوم کرلیں ،

اس نے کہا : بادشاہ کے خط آجانے کے بعد تحقیق کی کوئ ضرورت نہیں ہے ،

آخرکار اس نمائندہ نے اس کو قتل کر دیا ۔

اگلے دن جب وہ نصیحت کرنے والا شخص بادشاہ کے پاس آیا

تو بادشاہ کو بہت حیرت ہوئ ، اس نے پوچھا : تم یہاں : وہ خط کہاں ہے ….؟

تب اس نے بادشاہ کو ساری کہانی بتائ کہ ایک شخص سے میری ملاقات ہوئ،

، اس نے مجھ سے وہ خط مانگ لیا کہ دے دو ، میں پہنچادوں گا ؛

چنانچہ میں نے وہ خط اسی کو دے دیا ۔

پھر بادشاہ نے اس سے پوچھا کہ وہ تیرے بارے میں کہتا تھا

کہ تو یہ کہتا ہے کہ بادشاہ کے منھ سے بدبو آتی ہے ؟

اس نے کہا : نہیں ، کس نے کہہ دیا ہے ؟ بادشاہ نے کہا :

جب میں نے اس دن تجھے قریب آنے کے لیے کہا تھا ،

تو تم نے منھ پر ہاتھ کیوں رکھ لیا تھا ؟

تو اس نے دعوت اور لہسن و پیاز کھانے والی بات بتادی ۔

بادشاہ سمجھ گیا کہ یہ سچہ آدمی ہے ،

وہی اس کا حاسد تھا اور اپنے انجام کو پہنچ گیا ؛

اس لیے یہ صحیح کہا کرتا تھا کہ ”برے کے لیے اس کی برائ کافی ہے“ ۔

[ احیاءعلوم الدین لمحمدالغزالی : 3 / 188]

دوستوں یہ ہے حسد کا انجام !

اس لیے تم بھی کسی سے حسد مت کرو ، حسد کا مطلب ہے

”کسی کے عیش و آرام اور بلند مرتبے کو دیکھ کر جلنا“ ، یہ بہت بڑا گناہ ہے ؛

اس لیے اس سے ہمیشہ بچو۔۔۔۔

https://www.urdupoint.com/dictionary/urdu-to-english/hasad-karna-meaning-in-english/9271.html

script async src="https://pagead2.googlesyndication.com/pagead/js/adsbygoogle.js">
RELATED ARTICLES
- Advertisment -

Most Popular

Recent Comments

Translate »