Thursday, June 30, 2022
Home acchi baten Iftari ki dua " ذهب الظمأ " kab padhen

Iftari ki dua ” ذهب الظمأ ” kab padhen

افطار کی دعا ذهب الظمأ…. کب پڑھیں؟

افطار کے سلسلے میں مستند احادیث سے جو دعا ثابت ہے وہ ہے:

ذَهَبَ الظَّمَأُ، وَابْتَلَّتِ الْعُرُوقُ، وَثَبَتَ الْأَجْرُ إِنْ شَاءَ اللَّهُ (ابوداؤد، کتاب الصوم: 2357)

دعا کا ترجمہ : پیاس بجھ گئی، رگیں تر ہو گئیں اور اجر بھی ان شاء اللہ ثابت ہو گیا.

بعض اہل علم نے اس دعا کے سلسلے میں یہ اشکال ذکر کیا ہے

کہ اگر ہم اس کا ترجمہ ماضی کی شکل میں کرتے ہیں

(جیسا کہ اوپر کیا گیا ہے) تو یہ صحیح نہیں ہوگا

کیونکہ ایسی صورت میں یہ جملہ خبریہ ہو جائے گا ،

جب کہ یہ دعا ہے اور دعا انشاء سے تعلق رکھتی ہے،

اس لیے اس دعا کا ترجمہ یوں کیا جانا چاہیے : پیاس بجھ جائے،

رگیں تر ہو جائیں اور اجر ثابت ہو جائے ان شاء اللہ.

اسی لیے بعض علماء اس بات کے قائل ہیں

کہ اس دعا کو افطار کے وقت پڑھا جائے نہ کہ افطار کے بعد.

ہماری تحقیق کے مطابق اس دعا کا ترجمہ جملہ خبریہ کے طور پر کرنے میں کوئی حرج نہیں.

. اس دعا کی مثال بعینہ اس دعا کی طرح ہے

جو کسی کے یہاں کھانا کھانے کے بعد نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے وارد ہے

اور جس کے الفاظ یوں ہیں :

أَفْطَرَ عِنْدَكُمُ الصَّائِمُونَ، وَأَكَلَ طَعَامَكُمُ الْأَبْرَارُ، وَصَلَّتْ عَلَيْكُمُ الْمَلَائِكَةُ (ابوداؤد، کتاب الاطعمۃ:3854)

ترجمہ : آپ لوگوں کے یہاں روزہ داروں نے افطار کیا،

آپ کا کھانا نیک لوگوں نے کھایا

اور فرشتوں نے آپ لوگوں کے لیے دعائے رحمت کی.

اب ظاہر ہے یہ دعا کھانا کھا چکنے کے بعد ہی ہڑھی جاتی ہے

اس لیے اس کے ترجمہ میں وہ منطق بالکل لاگو نہیں ہو سکتی

جو افطار والی دعا میں لگائی جاتی ہے.

اسی لیے “ذهب الظمأ..” والی دعا کے سلسلے میں شارحین حدیث نے بھی یہ وضاحت کی ہے

کہ یہ دعا افطار کے بعد پڑھی جائے گی،

چنانچہ صاحب عون المعبود علامہ شمس الحق عظیم آبادی رحمہ اللہ

اس حدیث کی شرح میں لکھتے ہیں :

(إذا أفطر) أي بعد الإفطار

یعنی یہ دعا آپ صلی اللہ علیہ وسلم افطار کے بعد پڑھتے تھے.

لہذا صحیح بات یہی معلوم ہوتی ہے

کہ افطار بسم اللہ سے کیا جائے

اور افطار کے بعد مذکورہ بالا دعا پڑھی جائے.

واللہ اعلم بالصواب

https://questionsonislam.com/question/when-should-we-recite-prayer-iftar

RELATED ARTICLES

How do Islamic countries treat their minorities?

https://www.youtube.com/watch?v=YIk9gKZ-ilg اسلامی ممالک اپنی اقلیتوں کے ساتھ کیسا سلوک کرتے ہیں؟ کم...

Gairat mand shoher kon ?

غیرت مند شوہر!! حضرت سیِّدُنا قاضی ابو عبد اللہ محمد بن احمد بن موسیٰ رَحْمَۃُ اللّٰہِ تَعَالٰی...

Turkey me students ne quran ko laat mara football ki tarah

ترکی میں طلبہ نے قرآن کو فٹ بال کی طرح لات ماری، ویڈیو وائرل ہوگئی رباط: ترکی...

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

Most Popular

How do Islamic countries treat their minorities?

https://www.youtube.com/watch?v=YIk9gKZ-ilg اسلامی ممالک اپنی اقلیتوں کے ساتھ کیسا سلوک کرتے ہیں؟ کم...

Gairat mand shoher kon ?

غیرت مند شوہر!! حضرت سیِّدُنا قاضی ابو عبد اللہ محمد بن احمد بن موسیٰ رَحْمَۃُ اللّٰہِ تَعَالٰی...

Turkey me students ne quran ko laat mara football ki tarah

ترکی میں طلبہ نے قرآن کو فٹ بال کی طرح لات ماری، ویڈیو وائرل ہوگئی رباط: ترکی...

Izzat Ki Roti Aur Pakiza khana

عزت کی روٹی اور پاکیزہ غذا الحمد لله وحده، والصلاة والسلام على من لا نبي بعده، وبعد!

Recent Comments

Translate »