Saturday, May 21, 2022
Home acchi baten Jante ho aurat kya hai

Jante ho aurat kya hai

Jante ho aurat kya hai

عورت ایک انسان ہے عورت ایک ایسا انسان ہے جو انسانوں کو جنم دیتی ہے

ایک ایسا انسان ہے جو سارے گھر کا بوجھ اٹھا کہ خوشی خوشی چلتی ہے

ایک ایسی مخلوق ہے جو پہ بندوق کا وار نہیں ہوسکتا

اس کو مارنے کے لئے اس کے کردار پہ تہمت لگانے کی دیر ہے۔

عورت کتنی مظبوط ہے مرد محسوس بھی کرنا

چاہے تو ناکام ہوجائے، Pregnancy کا درد، Periods درد، گھر کی ڈانٹ،

لوگوں کی غلطیاں چھپانا اور غیرت کے نام پہ وار دی جانے والی

عورت اپنا حق مانگے تو بھائی غیرت مند بن جاتے ہیں!

یقینن میں نے ایسی عورتیں دیکھی ہیں

جو بچپن سے لے کر جوانی تک بھائیوں کی غلطیاں چھپاتی ہیں

اور بعد میں وہی بہنیں بیغرت کہلا کہ گھر سے رخصت ہوتی ہیں۔

عورت وہ ذات ہے جس کا علم صرف اس کی ماں کو ہوتا ہے ورنہ جو عورتیں محل محلات میں رہتی ہوں

انہیں عورت کی سختیوں بھری زندگی کا کیا پتہ، 15 سال کی عمر جن کی گود میں بچہ جنم لے وہ عورت ہی ہے

جو سارا دن تمہارے نخرے برداش کرے وہ ماں ہے جو سارا دن تمہاری بات مانے وہ بہن ہے

جو سارا دن تمہیں خوش رکھنا اور دیکھنا چاہے وہ بیوی ہے۔

جانتے ہو عورت کی سب سے بڑی کمزوری کیا ہے! وہ کبھی بیوفائی نہیں کرسکتی!

اور جو بیوفائی کرے وہ عورت کی شکل میں ایک وحشت ہے

عورت کتنی پیاری ہے کتنی خوبصورت ہے کتنی مظبوط ہے کتنی وفادار ہے

کتنی راز رکھنے والی ہے اس کا اندازہ تب ہی ہوگا جب تم برانڈیڈ عورتوں سے نکلو گے

جب تم نخرے کرنے والی عورتوں سے دھیان ہٹائوگے

عورت وفادار ہے اگر نہیں لگتا تو اپنی ماں کو دیکھ لیں!

اگر وہ وفادار ہے تو باقی مائیں بھی ہونگی باقی بہنیں بھی ہون گی.

عَنْ ابْنِ عُمَرَ قَالَ كَانَتْ امْرَأَةٌ لِعُمَرَ تَشْهَدُ صَلَاةَ الصُّبْحِ وَالْعِشَاءِ فِي الْجَمَاعَةِ فِي الْمَسْجِدِ

فَقِيلَ لَهَا لِمَ تَخْرُجِينَ وَقَدْ تَعْلَمِينَ أَنَّ عُمَرَ يَكْرَهُ ذَلِكَ وَيَغَارُ قَالَتْ وَمَا يَمْنَعُهُ أَنْ يَنْهَانِي

قَالَ يَمْنَعُهُ قَوْلُ رَسُولِ اللهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ لَا تَمْنَعُوا إِمَاءَ اللَّهِ مَسَاجِدَ اللہِ”

(صحیح بخاری، کتاب الجمعة، رقم الحدیث:900)

ترجمہ: حضرت عبد اللہ بن عمر رضی اللہ عنہما کہتے ہیں

کہ حضرت عمر رضی اللہ عنہ کی ایک بیوی تھیں

جو صبح اور عشاء کی نماز جماعت سے پڑھنے کے لیے مسجد میں آیا کرتی تھیں،

ان سے کہا گیا کہ باوجود اس علم کے کہ حضرت عمر رضی اللہ عنہ اس بات کو ناپسند سمجھتے ہیں

اور وہ غیرت محسوس کرتے ہیں پھر بھی آپ مسجد میں کیوں جاتی ہیں؟

اس پر انہوں نے جواب دیا کہ پھر وہ مجھے منع کیوں نہیں کر دیتے،

لوگوں نے کہا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی اس حدیث کی وجہ سے

کہ اللہ کی بندیوں کو اللہ کی مسجدوں میں آنے سے مت روکو-

Fawaid

1) عورت مسجد میں نماز پڑھنے جا سکتی ہے، کسی بھی انسان کے لیے جائز نہیں ہے

کہ وہ عورتوں کو مسجد جانے پر پابندی لگائے

2) صحابیات مسجد نبوی میں نماز پڑھنے کے لیے جایا کرتی تھیں-

3) مسجد سے روکنے کا حق کسی کو نہیں ہے-

4) ایک مسلمان کو کبھی بھی حدیث کے خلاف نہیں جانا چاہیے،

جیسے عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ صرف نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے فرمان کی وجہ سے

اپنی بیوی کو مسجد جانے سے سختی کے ساتھ نہیں روک سکے،

ورنہ ان کی خواہش یہی تھی عورتوں پر پابندی لگا دی جائے-

5) اپنے گاؤں اور محلہ کی مسجد میں عورت بغیر محرم کے بھی جا سکتی ہے-

6) اپنی مسجد میں مصلی النساء کا خاص کرنا چاہیے یا یوں کہیں

کہ مسجدوں میں ہماری خواتین اسلام کا بھی حصہ بنانا چاہیے-

7) ایک شوہر کو چاہیے کہ وہ اپنی بیوی کو مسجد جانے کی اجازت دے،

اپنی بیوی کو مسجد جانے سے روکنا یہ اچھی بات نہیں ہے-

8) عورت رات والی فجر اور عشاء کی نماز کے لیے بھی مسجد جا سکتی ہے-

9) عورتوں پر بھی نماز فرض ہے، ان کو بھی نماز کی پابندی کرنی چاہیے،

آج ہماری بہت ساری اسلامی مائیں اور بہنیں نماز نہیں پڑھتی ہیں،

یہ بہت بڑا گناہ ہے، سوچیے ہماری صحابیات اپنے گھر سے نکل کر مسجد باجماعت نماز کے لیے جاتی تھیں

لیکن اج عورتیں گھروں میں نماز پڑھنا بوجھ سمجھتی ہیں-

10) مسجد اللہ کا گھر ہے یہ کسی کی ذاتی ملکیت کبھی نہیں بن سکتی ہے-

https://www.doubtnut.com/qa-hindi/593011022

RELATED ARTICLES

Shaitan ka pehla mission kya hai

حوا کی بیٹی تیرے سر کا آنچل کس نے سرکا دیا؟شیطان کا اول مشن ہی یہی ہے

Zindagi ka tajurba kaise karen

ایک 50 سالہ شریف آدمی ڈپریشن کا شکار تھا اور اس کی بیوی نے ایک ماہر نفسیات...

Ek gareeb ki ladki

غریب کی لڑکی ایک دوست کہنے لگا کہ میرا رشتہ ہوگیا ہے مگر میں نے وہ رشتہ...

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

Most Popular

Shaitan ka pehla mission kya hai

حوا کی بیٹی تیرے سر کا آنچل کس نے سرکا دیا؟شیطان کا اول مشن ہی یہی ہے

Zindagi ka tajurba kaise karen

ایک 50 سالہ شریف آدمی ڈپریشن کا شکار تھا اور اس کی بیوی نے ایک ماہر نفسیات...

Ek gareeb ki ladki

غریب کی لڑکی ایک دوست کہنے لگا کہ میرا رشتہ ہوگیا ہے مگر میں نے وہ رشتہ...

lailatul qadr kab aati hai

لیلۃ القدر کی اہمیت و فضیلت پہ ایک مکمل سورت نازل ہوئی ہے جس سے اس کی...

Recent Comments

Translate »