Thursday, January 20, 2022
HomeDeeni BatenKin Logon se Chehra Chupana wajib hai

Kin Logon se Chehra Chupana wajib hai

کن لوگوں سے چہرہ چھپانا واجب ہے

علماء کے دو اقوال میں سے درست قول کے مطابق ہر اس اجنبی شخص سے جو عورت کا محرم نہ ہو , چہرہ ڈھانپنا واجب ہے,

خواہ وہ اجنبی چچا زاد بھائی ہو,ماموں زاد بھائی یا پڑوسیوں میں سے ہو یا ان کے علاوہ کوئی دوسرا شخص ہو. اللہ تعالیٰ صحابۂ کرام اور ان کے بعد آنے والوں کو مخاطب فرماتا ہے

:(واذا سالتموهن متاعا فاسالوهن من وراء حجاب) الآية. “اورجب ان سے کوئی چیز طلب کرو تو ان سے پردہ کے پیچھےسے طلب کرو.” (الاحزاب:53)

یہ حکم نبیﷺ کــی بیویوں اور ان کے علاوہ تمام مومنہ عورتوں کو شامل ہے. جیسا کہ اللہ تعالیٰ نے فرمایا:(يا ايها النبى قل لازواجك وبناتك و نساء المؤمنين يدنين عليهن من جلابيبهن ذالك ادنى ان يعرفن فلا يؤذين)”

اے نبی اپنی بیویوں اور بیٹیوں اور مومنوں کی عورتوں سے کہیے کہ وہ اپنے اوپر اپنی چادریں ڈال لیں . اس سے بہت جلد وہ پہچان لی جائیں گی. پس اذیت نہ پہنچائ جائیں گی۔ “(الاحزاب:59)

اللّہ کا فرمان ہے:” مومنہ عورتوں سے کہ دیجیئے کہ وہ اپنی نگاہیں پست رکھیں اور اپنی شرمگاہوں کی حفاظت کریں اور اپنی زینت ظاھر نہ کریں,

مگر جو خود ظاہرہو جائیں اور اپنی اوڑھنیوں کو اپنے گریبانوں پر ڈال لیں اور اپنی زینت کو نہ ظاہر کریں, مگر اپنے شوہروں کے لیے یا اپنے باپوں کے لئے یـا شوہر کے باپوں کے لئے یـا اپنے بیٹوں یا شوہر کے بیٹوں کے لئے “.(سورہ نور : 31)

شروع اسلام میں عورتیں اپنا چہرہ اور اپنی ہتھیلیاں مردوں کے سامنے کھلا رکھتی تھیں پھر جب آیت حجاب نازل ہوئی تو انہیں اس سے منع کر دیا گیا اور ان پر چہرہ اور ہتھیلیوں کا چھپانا تمام حالتوں میں واجب کر دیا گیا .

پھر اللہ تعالیٰ نے فرمایا: (وليضربن بخمرهن على جيوبهن)” کہ اپنی اوڑھنیوں کو اپنے گریبانوں پر ڈال لیں “(النور :۳۱)

پھر دوسری جگہ فرمایا:(ولا يبدين زينتهن الا لبعولتهن) الآية. (النور:۳۱) زینت ,چہرہ اور بقیہ اعضاء بدن کو شامل ہے.

لہٰذا عورت پر واجب ہے کہ اپنی زینت کو ڈھانک کر رکھے تاکہ خود بھی فتنہ سے محفوظ رہے اور دوسروں کے لئے بھی فتنہ کا باعث نہ بنے.

خلاصہ کلام یہ ہے کہ عورتوں کو چہرہ کا پردہ کرنا لازم ہے .

حوالہ:فتاویٰ برائے خواتین اسلام

http://qoitrat.org/Qa/searchtopic.php?Main=76&MainTopc=86&SubTopc=88

script async src="https://pagead2.googlesyndication.com/pagead/js/adsbygoogle.js">
RELATED ARTICLES
- Advertisment -

Most Popular

Recent Comments

Translate »