Friday, May 20, 2022
Home Deeni Baten La ilaha illallah Jannat ka sabab

La ilaha illallah Jannat ka sabab

کیا لا الہ الا اللہ کے اقرار سے جنت کا دخول عام ہے؟
سوال(3-3):ہم نے صحیح مسلم میں پڑھا ہے کہ جس نے لا الہ الا اللہ کا اقرار کیا وہ جنت میں داخل ہوگا، تو کیا یہ امت محمدیہ کے ساتھ خاص ہے یا تمام لوگوں کے لئے ہے؟
جواب: یہ فضیلت یوں تو تمام لوگوں کے لئے ہے، اور یہود و نصاری بھی اگر لا الہ الا اللہ کا خلوص قلب کے ساتھ اقرار کرتے اور اس کے تقاضوں کو پورا کرتے ہیں تو ان کے لئے یہ خوش خبری ہے، مگر بعثت محمدی کے بعد یہ شرط ہے کہ لا الہ الا اللہ کے ساتھ وہ محمد رسول اللہ کا بھی اقرار کریں، اور اس کے تقاضوں کو پورا کریں، اور اس اعتبار سے یہ فضیلت ایک طرح سے اب امت محمدیہ کے ساتھ خاص ہوجائے گی، یعنی نبینا حضرت محمد ﷺ کی بعثت کے بعدکوئی بھی شخص جب تک محمد رسول اللہ کا اقرار نہ کرے صرف لا الہ الا اللہ کہنا اس کے لئے کافی اور دخول جنت و نجات کا موجب نہیں ہوگا، بلکہ اسے لازمی طور سے لا الہ الا اللہ کے ساتھ محمد رسول اللہ کا اقرار بھی کرنا پڑے گا، خواہ وہ پہلے یہودی رہا ہو یا نصرانی یا اور کسی دین دھرم کا ماننے والا، یعنی ابتداء میں اور دخول فی الاسلام سے قبل کسی خاص دین سے تعلق رکھنا ضروری نہیں، لیکن لا الہ الا اللہ کی مذکورہ فضیلت کو حاصل کرنے کے لئے لا الہ الا اللہ کے ساتھ محمد رسول اللہ کا اقرار کرنا اور اس طرح امت محمدیہ میں داخل ہونا ضروری ہے۔
اس کی بہت سے دلیلیں ہیں، جن میں سے صحیحین میں وارد حضرت معاذ بن جبل رضی اللہ عنہ کے یمن کی طرف بھیجے جانے کے سلسلہ کی حدیث بھی ہے، کیونکہ اس میں اہل کتاب کو سب سے پہلے لا الہ الا اللہ کے ساتھ محمد رسول اللہ کی دعوت دینے کا حکم ہے۔(انظر:صحيح البخاري: 3/ 263[1395] كتاب الزكاة،باب وجوب الزكاة، صحيح مسلم: 1/196[19] كتاب الإيمان، باب الدعاء إلى الشهادتين وشرائع الإسلام)۔

نعمة المنان مجموع فتاوى فضيلة الدكتور فضل الرحمن: جلد اول، صفحہ: 123- 124.

لا الہ الا اللہ کی شہادت دینے کا مطلب
سوال(9-9): لا الہ الا اللہ کی شہادت دینے کا کیا مطلب ہے؟
جواب: لا الہ الا اللہ کی شہادت دینےکا مطلب یہ ہوتا ہے کہ ہم گواہی دیتے ہیں کہ اللہ کے سوا کوئی معبود برحق نہیں، اس میں ایک تو اس بات کا اقرارو یقین اور شہادت ہے کہ اللہ تعالی ہی معبود برحق اورصرف وہی قابل عبادت ہے، دوسرے اس میں اس کی بھی گواہی ہے کہ اس کے سوا کوئی دوسرا معبود برحق نہیں، اس واسطے جو لوگ اللہ کی عبادت نہیں کرتے، اس کو اپنا معبود نہیں مانتے ہیں وہ مسلمان نہیں، بلکہ وہ کافر ہیں، اسی طرح جو لوگ اللہ کو اپنا معبود تو مانتے ہیں مگر اس کے ساتھ دوسروں کی بھی عبادت کرتے ہیں، اور ان کو بھی معبود مانتے ہیں وہ بھی موحد مسلمان نہیں، بلکہ یہ مشرک ہیں، کیونکہ انہوں نے الوہیت میں اس کے ساتھ دوسروں کو بھی شریک ٹھہرایا ہے، اور جو لوگ کسی کی عبادت نہیں کرتے اور کسی کو اپنا معبود نہیں مانتے جیسے زنادقہ اور دہریہ و بے دین لوگ، وہ بھی مسلمان نہیں ہیں۔
بہر حال اس میں دل و زبان سے اس بات کی شہادت و اقرارداخل ہے کہ صرف اللہ ہی عبادت کے لائق اور معبود برحق ہے،اللہ تعالی کے سوا کوئی بھی مستحق عبادت نہیں، بلکہ سب اس کی مخلوق ہیں اور ان کی عبادت باطل اور موجب ضلالت ہے، ارشاد باری ہے:
﴿ذٰلِكَ بِاَنَّ اللّٰهَ هُوَ الْحَقُّ وَاَنَّ مَا يَدْعُوْنَ مِنْ دُوْنِهٖ هُوَ الْبَاطِلُ وَاَنَّ اللّٰهَ هُوَ الْعَلِيُّ الْكَبِيْرُ﴾( الحج: 62)
اس وجہ سے کہ اللہ ہی حق ہے اور اس کے سوا جسے بھی لوگ پکارتے ہیں وہ باطل ہیں، اور بیشک اللہ بلند اور کبریائی والا ہے.

نعمة المنان مجموع فتاوى فضيلة الدكتور فضل الرحمن: جلد اول، صفحہ: 131- 132.

RELATED ARTICLES

Shaitan ka pehla mission kya hai

حوا کی بیٹی تیرے سر کا آنچل کس نے سرکا دیا؟شیطان کا اول مشن ہی یہی ہے

Zindagi ka tajurba kaise karen

ایک 50 سالہ شریف آدمی ڈپریشن کا شکار تھا اور اس کی بیوی نے ایک ماہر نفسیات...

Ek gareeb ki ladki

غریب کی لڑکی ایک دوست کہنے لگا کہ میرا رشتہ ہوگیا ہے مگر میں نے وہ رشتہ...

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

Most Popular

Shaitan ka pehla mission kya hai

حوا کی بیٹی تیرے سر کا آنچل کس نے سرکا دیا؟شیطان کا اول مشن ہی یہی ہے

Zindagi ka tajurba kaise karen

ایک 50 سالہ شریف آدمی ڈپریشن کا شکار تھا اور اس کی بیوی نے ایک ماہر نفسیات...

Ek gareeb ki ladki

غریب کی لڑکی ایک دوست کہنے لگا کہ میرا رشتہ ہوگیا ہے مگر میں نے وہ رشتہ...

lailatul qadr kab aati hai

لیلۃ القدر کی اہمیت و فضیلت پہ ایک مکمل سورت نازل ہوئی ہے جس سے اس کی...

Recent Comments

Translate »