Thursday, June 30, 2022
Home acchi baten Ladki Dekhne Aye Nikah Kerke Le Gye

Ladki Dekhne Aye Nikah Kerke Le Gye

لڑکی دیکھنے آئے اور نکاح کرکے لے گئے

الحمدللہ کل بروز اتوار بتاریخ 27 مارچ 2022 کو

شعیب عاصم (زیڈ اے سی ممبر ایس آئی او ) اپنے والد،والدہ اور دو بہنوں کے ہمراہ

پیپل گاوں راجا،ضلع بلڈانہ سے اچل پور،ضلع امروتی لڑکی دیکھنے کے سلسلے میں تشریف لے گئے۔

ظہر میں لڑکی پسند کی اور دونوں فریق کے اتفاق رائے سے بعد نمازِ عصر آسان اور مثالی نکاح عمل میں لایا گیا۔

جس میں لڑکی والوں پر کسی قسم کا کوئی خرچ نہیں تھا

بلکہ انکے گھر صرف چائے پینے کی شرط پر ہی لڑکے والے آئے تھے۔

الحمدللہ مہر بشکل زیور نقد ادا کیا گیا ۔

دونوں فریقین نے قرآن و سنت کی زندہ مثال پیش کی ۔

کہ “نکاح کو آسان اور زنا کو مشکل بناؤ” ۔

اس نکاح کے ذریعے کئی اسباق ہمارے لیۓ قابلِ تقلید ہے ۔ اس نکاح میں نیک سیرت ، دین دار لڑکی کے انتخاب کو ترجیح دی گئی۔

اس نکاح کے ذریعے بتایا گیا کے اپنے اکلوتے بیٹے کا نکاح سادگی سے کیا جاسکتا ہے

ساتھ ہی اپنے خاندان کی اکلوتی بیٹی کا نکاح بغیر کیسی رسم و رواج کے کیا جاسکتا ہے ۔

بیجا رسومات کا ازالہ ہم ہی سے ہو سکتا ہے۔

کب تک لوگ اسلام کی باتیں زبان سے لذت کے ساتھ کرتے رہے گے

لیکن بات اسلام پر عمل آوری کی ہو تو ہم پیچھے ہٹ جاتے ہیں۔

اسی بات کی یاد دھانی کے لیئے

ملت کے جوانوں کو عمل پر ابھارنے کے لیے نکاح کو عام کرنے کے لیئے

شعیب عاصم نے بہترین مثال پیش کی جس نے بیجا رسومات کی کمر توڑ دی ۔

آسان نکاح وقت کی اہم ترین ضرورت بن چکا ہے ۔

دین کو اجنبی بناکر نکاح کو ارمان کے نام پر مشکل بنا کر سماج اپنی موت خود مر رہا ہے

نوجوان لڑکے لڑکیاں نکاح میں تاخیر کے سبب زناکو آسان سمجھ کر

برائی کے دلدل میں بھنستے جارہے ہیں۔

گھر سے بھاگنے کے واقعات بڑھتے جارہے ہیں ۔

جہیز کی فراہمی نہ ہونے کے سبب کئی لڑکیاں
بوڑھی ہوچکی ،

قرض تلے دبے والدین کی خودکشی کے واقعات، سسرال سے جہیز کے نام پر ستائی گئی

لڑکیوں کے خودکشی کے واقعات نے سماج کو ہلا کر رکھ دیا ہے ۔

اسی لیے ضرورت اس بات کی ہے کے ہم اٹھے عمل کرے اور سماج کو اسلام کا عادی بنائے۔

دونوں خاندان کے لوگ قابل مبارکباد ہے

جنہوں نے اس پر رسم دور میں اسلام کی زندہ اور اصل تصویر پیش کی ہے۔

https://www.facebook.com/NIKAH-KO-ASAAN-KARO-106023147649611/

RELATED ARTICLES

How do Islamic countries treat their minorities?

https://www.youtube.com/watch?v=YIk9gKZ-ilg اسلامی ممالک اپنی اقلیتوں کے ساتھ کیسا سلوک کرتے ہیں؟ کم...

Gairat mand shoher kon ?

غیرت مند شوہر!! حضرت سیِّدُنا قاضی ابو عبد اللہ محمد بن احمد بن موسیٰ رَحْمَۃُ اللّٰہِ تَعَالٰی...

Turkey me students ne quran ko laat mara football ki tarah

ترکی میں طلبہ نے قرآن کو فٹ بال کی طرح لات ماری، ویڈیو وائرل ہوگئی رباط: ترکی...

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

Most Popular

How do Islamic countries treat their minorities?

https://www.youtube.com/watch?v=YIk9gKZ-ilg اسلامی ممالک اپنی اقلیتوں کے ساتھ کیسا سلوک کرتے ہیں؟ کم...

Gairat mand shoher kon ?

غیرت مند شوہر!! حضرت سیِّدُنا قاضی ابو عبد اللہ محمد بن احمد بن موسیٰ رَحْمَۃُ اللّٰہِ تَعَالٰی...

Turkey me students ne quran ko laat mara football ki tarah

ترکی میں طلبہ نے قرآن کو فٹ بال کی طرح لات ماری، ویڈیو وائرل ہوگئی رباط: ترکی...

Izzat Ki Roti Aur Pakiza khana

عزت کی روٹی اور پاکیزہ غذا الحمد لله وحده، والصلاة والسلام على من لا نبي بعده، وبعد!

Recent Comments

Translate »