Friday, July 1, 2022
Home acchi baten Mahe Shawwal ke roze

Mahe Shawwal ke roze

حکم :

شوال کے روزے فرض نہیں ہیں بلکہ سنت ومستحب کا درجہ رکھتے ہیں ۔

اگر کوئی نہ رکھے تو وہ گناہ گار نہیں ہوگا ۔

حکمت : ماہِ رمضان کے بعد چھ روزوں کو شوال کے ساتھ کیوں جوڑا گیا اس میں کیا حکمت پوشیدہ ہے؟

اس تعلق سے علامہ مناوی رحمہ اللہ (صاحب فیض
القدیر ) نے فرمایا کہ

“شوال کو اس لئے خاص کیا گیا

کیونکہ رمضان کے روزے رکھنے کے بعد شوال میں انسانی طبیعت کھانے پینے کی طرف میلان رکھتی ہے

تو پھر اگر مزید چھ روزے رکھنا یہ عام انسان پر بہت دشوار ہوتا ہے

لیکن اگر اس مشکل گھڑی میں کوئی روزہ رکھتا ہے

تو اس کو ثواب ِعظیم سے نوازا جائے گا ۔

نفل روزوں کے فوائد

نفل روزے بالخصوص شوال کے چھ روزوں کے کئی فائدے ہیں

گناہوں کی مغفرت۔
ماہِ رمضان کی کوتاہیوں کا تدارک۔

اللہ تعالیٰ کی محبت کا حصول وغیرہ ۔

شوال کے روزوں کی فضیلت

ابوایوب انصاری رضی اللہ عنہ سے مروی ہے

کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا :”

جس نے رمضان کے روزے رکھے پھر اس کے بعد شوال کے چھ روزے رکھے

تو یہ ہمیشہ روزے رکھنے (کے ثواب) کی طرح ہیں ۔
(مسلم:1164).

اس بات کی وضاحت ثوبان رضی اللہ عنہ کی روایت میں آئی ہے

کہ (رمضان کے روزے دس مہینوں کے برابر ہیں اور اس کے بعد چھ روزے دو مہینوں کے برابر ہیں،

اس طرح پورے سال کے روزے بنتے ہیں ۔(30+6=36×10=360).

صحیح الجامع الصغیر للالبانی:3851).

اہل علم نے اس بات کی وضاحت اس طرح بھی کی ہے

کہ ایک نیکی کا اجر کم از کم دس گنا ہے

تو اس حساب سے رمضان کے روزے دس مہینوں کے برابر ہیں

اور شوال کے چھ روزے دو مہینوں کے برابر تو گویا اس نے پورے سال کے روزے رکھے

اور جس کا یہ مستقل معمول ہوجائے تو وہ ایسے ہے جیسے اس نے پوری زندگی روزوں کے ساتھ گزاری۔

دیکھئیے :ریاض الصالحین اردو للشیخ صلاح الدین یوسف 2/152).

متفرق مسائل

1۔ کیا یہ روزے رمضان کے فوری بعد رکھنا ضروری ہے؟

یہ روزے فوری رکھے جائیں زیادہ بہتر ہے،

لیکن اگر کوئی ابتداء میں، درمیان میں، آخر میں، اور پےدرپے یا الگ الگ رکھے

تو یہ بھی درست ہے کیونکہ اس کی تعیین شریعت میں وارد نہیں ہے ۔

دیکھئیے:شرح مسلم للنووی8/56).الروضة الندیة للصديق حسن :1/555)وفتاوى اللجنة الدائمة :10/391).

2.چونکہ یہ روزے نفلی ہیں ان کی نیت زوال تک کرسکتے ہیں

(بشرطیکہ کچھ کھایا نہ ہو) صرف رات میں نیت کرناضروری نہیں ہے ۔
(مسلم :1154).

3.اگر کسی نے بیماری، سفر، حیض ونفاس

یا کسی شرعی عذر کی وجہ سے رمضان کے روزے چھوڑے

تو اسے، چاہئیے کہ پہلے ان کی قضاء مکمل کرے اور پھر شوال کے روزے رکھے ۔

نوٹ: اگرچہ رمضان کی قضاء کے لئے اگلے رمضان سے قبل تک کا وقت ہے

لیکن شوال کے روزوں سے پہلے رمضان کے روزے مکمل کرنا زیادہ بہتر ہے ۔(کیونکہ فرض کو نفل پر تقدم حاصل ہے).

.یہ روزے نفلی ہیں اس لئے بیوی پر ضروری ہے

کہ شوہر کی اجازت کے بغیر نہ رکھے ۔

5.حاملہ اور مرضعہ(دودھ پلانے والی) کے لئے تکلیف کا باعث ہو تو نہ رکھنا بہتر ہے ۔
(بخاری :5195 ومسلم :1026).

6.اگر کوئی ایک یا دو روزے رکھ کر چھ مکمّل نہ کرے

تو اسے سابقہ فضیلت نہیں ملے گی، الا یہ کہ کوئی مسلسل بیمار رہا یا سفر پر رہا تو ایسے بندوں کو اجر ملے گا ۔

رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا “(جب کوئی بیمار ہوجائے

یاسفر پرہو تو اس کو اتنا ہی اجر ملے گا جتنا حالتِ اقامت وتندرستی میں عمل کرتا تھا ۔
(بخاری :2996).

7.عید کے دن روزہ رکھنا منع ہے اسلئے عید کے بعد سے روزے رکھے جائیں ۔
(بخاری :1991،ومسلم :1138).

8.ایک ہی نیت سے رمضان اورشوال کے روزے نہیں رکھے

جاسکتے ۔کیونکہ فرض اور نفل جمع نہیں کئے جا سکتے ۔

9-شوال کے روزوں کی قضاء دیگر مہینوں میں نہیں کی جاسکتی کیونکہ یہ روزے شوال کے ساتھ خاص کئے گئے ہیں ۔

10.صرف جمعہ یا ہفتے کے دن نفلی روزہ رکھنا منع ہے البتہ ایک دن پہلے یا بعد میں ملاکر رکھا جا سکتا ہے ۔

اللہ تعالیٰ سے دعا ہے کہ وہ ہم تمام کو مذکورہ فضیلت حاصل کرنے کی توفیق عطا فرمائے

اور کتاب و سنت کے مطابق زندگی گزارنے کے سعادت نصیب فرمائے آمین یا رب العالمین ۔

RELATED ARTICLES

How do Islamic countries treat their minorities?

https://www.youtube.com/watch?v=YIk9gKZ-ilg اسلامی ممالک اپنی اقلیتوں کے ساتھ کیسا سلوک کرتے ہیں؟ کم...

Gairat mand shoher kon ?

غیرت مند شوہر!! حضرت سیِّدُنا قاضی ابو عبد اللہ محمد بن احمد بن موسیٰ رَحْمَۃُ اللّٰہِ تَعَالٰی...

Turkey me students ne quran ko laat mara football ki tarah

ترکی میں طلبہ نے قرآن کو فٹ بال کی طرح لات ماری، ویڈیو وائرل ہوگئی رباط: ترکی...

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

Most Popular

How do Islamic countries treat their minorities?

https://www.youtube.com/watch?v=YIk9gKZ-ilg اسلامی ممالک اپنی اقلیتوں کے ساتھ کیسا سلوک کرتے ہیں؟ کم...

Gairat mand shoher kon ?

غیرت مند شوہر!! حضرت سیِّدُنا قاضی ابو عبد اللہ محمد بن احمد بن موسیٰ رَحْمَۃُ اللّٰہِ تَعَالٰی...

Turkey me students ne quran ko laat mara football ki tarah

ترکی میں طلبہ نے قرآن کو فٹ بال کی طرح لات ماری، ویڈیو وائرل ہوگئی رباط: ترکی...

Izzat Ki Roti Aur Pakiza khana

عزت کی روٹی اور پاکیزہ غذا الحمد لله وحده، والصلاة والسلام على من لا نبي بعده، وبعد!

Recent Comments

Translate »