Thursday, January 20, 2022
Homeacchi batenQayamat ke din sab se pahele kiska hisaab hoga

Qayamat ke din sab se pahele kiska hisaab hoga

سوال: قیامت کے دن سب سے پہلے حساب کس کا ہوگا؟

جواب: حضرت جبرئیل علیہ السلام ہوگا۔( الاتقان 1 ص 40 )

سوال: حضرت جبرئیل علیہ السلام کا اصل نام کیا ہے۔

جبرئیل کس زبان کا لفظ ہے اور آپ(علیہ السلام) کی کنیت کیا ہے؟

جواب: اصل نام عبداللہ ہے، امام سہلیؒ نے فرمایا

کہ جبرئیل سریانی زبان کا لفظ ہے

جس کے معنی عبدالرحمن یا عبدالعزیز کے ہیں

جیساکہ ایک روایت میں حضرت عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہ نے مرفوعاً دونوں طرح مروی ہے۔

زیادہ صیح روایت موقوف ہے اور ایک قول یہ ہے

کہ حضرت جبرئیل علیہ السلام کا نام عبدالجلیل اور کنیت ابوالفتح ہے۔

( عمدۃ القاری 1 ص 82 )

سوال: حضرت اسرافیل علیہ السلام کا اصل نام اور کنیت کیا ہے؟

جواب: حضرت اسرافیل علیہ السلام نام عبدالخالق اور کنیت ابوالمنافح ہے۔

( عمدۃ القاری 1 ص 2 )

سوال: حضرت اسرافیل علیہ السلام آنحضرتﷺ کے پاس کس زمانہ میں کتنے عرصہ تک آتے رہےہیں؟

جواب: آنحضرتﷺ کو چالیس سال کی عمر میں نبوت عطا ہوئی۔

تقریباﹰ تین سال تک وحی نہیں آئی۔

اس زمانہ اللہ نے حضرت اسرافیل علیہ السلام کو متعین و مقرر فرمایاتھا۔ اس زمانہ میں حضرت اسرافیل علیہ السلام

حضورﷺ کو کلمہ اور کچھ سکھلاتے تھے

مگر ان کے ذریعہ سے آنحضرتﷺ پر کوئی وحی نازل نہیں ہوئی۔

( الاتقان 1 ص 40 )

سوال: حضرت اسرافیل علیہ السلام کو اس زمانہ میں موکل مقرر فرمانے کی حکمت کیا تھی؟

جواب: حضرت ابن عساکر نے اس میں یہ حکمت بیان کی ہے

کہ حضرت اسرافیل علیہ السلام قیامت کے دن صور میں پھونک مارنے پر

اور قیامت کے قائم کرنے پر موکل ہیں اور آنحضرتﷺ کی نبوت چونکہ اطلاع ہے۔

قرب قیامت اور سلسلہ وحی ختم ہونےکی۔

اس سبب سے حضرت اسرافیل علیہ السلام کو مقرر فرمایا۔

( الاتقان ص 48 )

سوال: قیامت کے دن جو فرشتہ زمین لپیٹے گا اس کا نام کیاہے؟

جواب: اس فرشتہ کا نام ریافیل علیہ السلام ہے۔( الاتقان 1 ص 40 )

https://www.islamicblog.in/qayamat-ke-din-bande-ko-sabse-pahle-kiska-hisab-dena-padhega/

script async src="https://pagead2.googlesyndication.com/pagead/js/adsbygoogle.js">
RELATED ARTICLES
- Advertisment -

Most Popular

Recent Comments

Translate »