Thursday, January 20, 2022
Homeacchi batenQayamat ke din sab se zadah sakht azaab kin logon ko hoga

Qayamat ke din sab se zadah sakht azaab kin logon ko hoga

تصویر بنانا ایک قبیح فعل ہے

حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:

الله تعالیٰ ارشاد فرماتے ہیں: وَمَنْ أَظْلَمُ مِمَّنْ ذَهَبَ يَخْلُقُ كَخَلْقِي، فَلْيَخْلُقُوا ذَرَّةً، أَوْ لِيَخْلُقُوا حَبَّةً أَوْ لِيَخْلُقُوا شَعِيرَةً

(صحیح بخاری و صحیح مسلم)

ترجمہ: اس شخص سے بڑا ظالم کون ہوگا جو میری مخلوق جیسی مخلوق بنانے کی کوشش کرتا ہے

یہ لوگ ایک ذرہ، ایک دانہ یا ایک جو ہی بنا کر دکھلائیں۔

حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا کی ایک روایت میں ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:

أشد الناس عذاباً يوم القيامة الذين يضاهون بخلق الله

(صحیح بخاری و صحیح مسلم)

ترجمہ: قیامت کے دن سب سے زیادہ سخت عذاب ان لوگوں کو ہوگا

جو پیدا کرنے اور بنانے میں الله تعالیٰ کی مشابہت کرتے ہیں۔

اور حضرت عبداللہ بن عباس سے مروی ہے

کہ میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ فرماتے ہوۓ سنا ہے کہ:

كل مصور في النار، يجعل له بكل صورة صورها نفس فتعذبه في جهنم (متفق علیہ)

ترجمہ: ہر مصور جہنم میں جاۓ گا، اس کی بنائی ہوئی ہر تصویر کے بدلے،

ایک جان بنائی جاۓ گی جس کے ذریعہ اس (مصور) کو عذاب دیا جاۓ گا۔

اور حضرت ابن عباس ہی سے مروی ہے

کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:

مَنْ صَوَّرَ صُورةً فِي الدُّنْيَا كُلِّفَ أنْ يَنْفُخَ فِيهَا الرُّوحَ يَوْمَ الْقِيَامَةِ، وَلَيْسَ بِنَافخٍ

ترجمہ: جس شخص نے دنیا میں کوئی تصویر بنائی اسے قیامت کے دن اس بات کا مکلف بنایا جائے گا

کہ وہ اس تصویر میں روح پھونکے، مگر وہ اس میں روح نہیں پھونک سکے گا۔

اور ابو الھیاج کہتے ہیں

کہ حضرت علی رضی اللہ عنہ نے مجھ سے کہا: الا ابعثک علی ما بعثنی رسول اللہ علیہ السلام ان لا تدع تمثالا ال طمستہ ولا قبراً مشرفاً الا سویتہ

(صحیح مسلم)

ترجمہ: کیا میں تجھے اس کام پر نہ بھیجوں

جس پر مجھے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے بھیجا تھا،

وہ یہ کہ کسی تصویر کو مٹاۓ اور کسی بلند قبر کو زمین کے برابر کیے بغیر نہ چھوڑنا۔

کتاب التوحید

اللہ تعالیٰ ہمیں ہر برائی سے بچنے اور دور رہنے کی توفیق عطا فرمائے آمین۔

https://seekersguidance.org/answers/hadith/are-women-punished-more-than-men-on-the-day-of-judgement/

script async src="https://pagead2.googlesyndication.com/pagead/js/adsbygoogle.js">
RELATED ARTICLES
- Advertisment -

Most Popular

Recent Comments

Translate »