Friday, July 1, 2022
Home acchi baten Sab se acchi baat kiski hai

Sab se acchi baat kiski hai

سب سے اچھی بات کس کی؟

وَمَنۡ اَحۡسَنُ قَوۡلًا مِّمَّنۡ دَعَاۤ اِلَى اللّٰهِ وَعَمِلَ صَالِحًا وَّقَالَ اِنَّنِىۡ مِنَ الۡمُسۡلِمِيۡنَ

اور اُس شخص کی بات سے اچھی بات اور کس کی ہو گی

جس نے اللہ کی طرف بُلایا اور نیک عمل کیا اور کہا کہ میں مسلمان ہوں۔

بچوں ، نوجوانوں ، بوڑھوں ، عورتوں کی جہالت و ضلالت اور دین سے دوری دیکھ کر

اللہ کی قسم دل کانپ اور تھرا تھرا اٹھتا ہے اور مسلمانوں کی حالت زار پر رونا آتا ہے

مسلمانوں کی حالت انتہائی نازک ہے ، اخلاق اس قدر بگڑ چکے ہیں

کہ ہر ایک کے اندر برائی کی آندھیاں بپا ہیں ،

فحاشی ، عریانی ، بے حسی اور بے ضمیری اس حد تک بڑھ چکی ہے

کہ احساس زیاں ختم ہورہا ہے
ہم لٹ رہے ہیں

اور تباہی کی منزل کی طرف بڑھ رہے ہیں ، قوم برباد ہورہی ہے،

ہماری نسلیں بے ضمیر اور دین سے دور ہورہی ہیں۔۔۔۔۔

ایسے ماحول، معاشرے اور وقت میں احیاء اسلام، اقامت دین

اور حفاظت ایمان کیلئے تمام دینی جماعتوں کو سرگرم ہونا چاہیئے

سوال پیدا ہوتا ہے کہ آخر مسلمانوں کی اصلاح کیسے ہو؟

مسلمانوں میں دینی بیداری کیسے آئے؟

مسلمان حقیقی مسلمان کیسے بنیں ؟

مسجدیں آباد کیسے ہوں ؟

اے قوم کے غیور مسلمانو! دنیا میں کوئی بھی کام اچھی اور بھرپور تیاری کے بغیر نہیں ہوسکتا ،

جس کام کی تیاری اچھی نہ ہو

یا تو وہ کام پایہ تکمیل تک نہیں پہونچتا

اور اگر وہ پہونچ بھی جائے تو معیاری نہیں ہوتا!

اقامت دین اور غلبہ اسلام کا عظیم انقلابی کام کئی گنا بڑھ کر

بھرپور تیاری کا تقاضا کرتا ہے اور تیاری کی دو سطحیں ہیں

ایک اپنی ذات کی سطح اور ایک معاشرے کی سطح۔

انقلاب کی ایک ترتیب ہے جب تک ذات میں انقلاب نہیں آئے گا،

اس خاندان و معاشرہ میں انقلاب نہیں آئے گا۔

جب تک سماج و معاشرہ میں انقلاب نہیں آئے گا

تو اس وقت تک ملکی سطح پر انقلاب نہیں آئے گا

زوالِ ایمان، مادیت اور لادینیت کی چلتی ہوئی

تیز رفتار آندھیوں کے دور میں اگر ہم انقلاب کی اس تحریک کو کامیابی سے ہمکنار کرنا چاہتے ہیں

تو نبوی انقلاب کے وہ سپاہی جو فرنٹ پر ہیں

یعنی جو عہدیداران ہیں ان کو چاہیے

کہ ایمان و عمل اور کردار کو اس قدر پختہ کرلیں کہ

ایک ایک ۔۔۔ دس دس پر غالب ہو ،

بلکہ ایک ایک سو دو سو پر غالب ہو، اور دس دس پورے معاشرے پر غالب ہوں

و گرنہ معاشرے کے اندر جتنی بدی پھیل چکی ہے اس کو مٹانا ممکن نہیں ہوگا۔۔۔۔۔!

جب تک ہمارے معاشرے میں نوجوان اللہ کے لیے رونے والے

اور اللہ کے دین کے لیے باطل اور کفر سے ٹکرا جانے والے نہیں بن جاتے ،

اس وقت تک آگے بڑھنا بڑا مشکل ہے ،

اگر گھروں میں آج بھی جوان پچھلی رات مصلی پر کھڑے ہوں

اور رات کے اندھیرے میں آنسو گر رہے ہوں،

التجائیں کررہے ہوں کہ اے مولا!

ہمیں معاف کردے اور اپنے دین کو سر بلند کردے

اگر یہ کیفیتیں پیدا ہوجائیں

تو اللہ رب العزت آج بھی اپنی مدد و نصرت فرمائے گا

اور اپنی برکتوں اور رحمتو ں کے دروازے کھول دے گا

اللہ ہمارا حامی و ناصر ہو آمین

https://www.buffacompany.in/2020/05/gyan-ki-acchi-baatein-anmol-gyan-achi.html

RELATED ARTICLES

How do Islamic countries treat their minorities?

https://www.youtube.com/watch?v=YIk9gKZ-ilg اسلامی ممالک اپنی اقلیتوں کے ساتھ کیسا سلوک کرتے ہیں؟ کم...

Gairat mand shoher kon ?

غیرت مند شوہر!! حضرت سیِّدُنا قاضی ابو عبد اللہ محمد بن احمد بن موسیٰ رَحْمَۃُ اللّٰہِ تَعَالٰی...

Turkey me students ne quran ko laat mara football ki tarah

ترکی میں طلبہ نے قرآن کو فٹ بال کی طرح لات ماری، ویڈیو وائرل ہوگئی رباط: ترکی...

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

Most Popular

How do Islamic countries treat their minorities?

https://www.youtube.com/watch?v=YIk9gKZ-ilg اسلامی ممالک اپنی اقلیتوں کے ساتھ کیسا سلوک کرتے ہیں؟ کم...

Gairat mand shoher kon ?

غیرت مند شوہر!! حضرت سیِّدُنا قاضی ابو عبد اللہ محمد بن احمد بن موسیٰ رَحْمَۃُ اللّٰہِ تَعَالٰی...

Turkey me students ne quran ko laat mara football ki tarah

ترکی میں طلبہ نے قرآن کو فٹ بال کی طرح لات ماری، ویڈیو وائرل ہوگئی رباط: ترکی...

Izzat Ki Roti Aur Pakiza khana

عزت کی روٹی اور پاکیزہ غذا الحمد لله وحده، والصلاة والسلام على من لا نبي بعده، وبعد!

Recent Comments

Translate »