Saturday, May 21, 2022
Home acchi baten Sardi ka moosam accha bhi ! Nasihat bhi

Sardi ka moosam accha bhi ! Nasihat bhi

موسم سرما غنیمت بھی! نصیحت بھی

اللہ تعالیٰ کا بے پایاں فضل واحسان ہے

کہ اس نے ہمیں مختلف النوع موسموں سے لطف اندوز ہونے کا بہترین موقع میسر کیا ہے۔

یہ موسموں کی تبدیلی وہواوں کی ٹھنڈک اور خنک جھونکوں سے انسانی طبیعت سرشار ہوجاتی ہے اور مچل جاتی ہے۔

گرم ہواوں اور بارش کے جل تھل ہونے سے انسانی حیات میں حسن ولطافت کی کشش ظاہر ہوتی ہے۔

انسانوں کی خلقت ہی کے تحت اللہ نے موسموں کی تبدیلی میسر کی ہے

تاکہ اس کے بندے ایک ہی موسم وماحول کی خول میں سما کر نہ رہ جائیں

ان کی طبیعت پر بیزارگی وکشیدگی نہ چھا جائے۔ اور ایک ہی رو پر عبادت کرتے ہوئے

وہ کوفت کے شکار نہ ہوجائیں۔ اس لیے اللہ نے موسموں کے الٹ پھیر سے کائنات کو مزید رنگین کیا ہے۔

ابھی ابھی سردی وجاڑے کا حسین موسم نہایت ہی خوب صورتی وشادابیت کے ساتھ ہر کسی کو اپنی لپیٹ میں لیے ہوۓ ہے۔

ہر طرف اللہ کی مخلوقات الگ الگ طرز پر اس موسم کا مزہ لینے میں محو ہے۔

موسم سرما ہم مومنوں کے لئے بہار کا موسم ہوتا ہے کیوں کہ اس کی خاصیت ہے

کہ اس کے دن چھوٹے اور راتیں لمبی ہوتی ہیں جو ہمارے لیے غنیمت کے مثل ہیں

تاکہ ہم اس میں اعمال الخیر کے ذریعے نیکی کمائیں۔

وہیں غنیمت کے ساتھ ساتھ ہمارے لیے موسم کی تغیر و تبدیلی میں عبرت بھی ہے

کیونکہ حرارت وبردت کی کیفیات انسانوں کے لئے نصیحت کا پیغام ہے،

وہ اس طرح کے اس تغیر شدہ نظام کے ذریعے انسانوں پر اس باب کو وا کیا جارہا ہے

کہ عقل مند ودانا انسان کائنات میں واقع ہونے والی تبدیلی پر غور وفکر کرتے ہوئے

اس کے تقاضوں کو حتی الوسع پورا کرنے کی تگ و دو میں لگ جائیں۔

محب صادق کی ایک علامت یہ ہوتی ہے کہ اسے چین وسکون نصیب نہیں ہوتا ہے

راتوں کو وہ بے فکر ہوکر مزے کی نیند سو نہیں سکتا یہ تو عشق مجازی کے متوالوں کا حال ہے ۔

تو سوچیے! عشق حقیقی کس قدر پر کیف عشق ہوگا اس میں ڈوبے ہوئے

لوگ کبھی بھی اپنی پوری پوری رات نرم وگرم بستر میں سو کر نہیں گزار سکتے۔

یہی لوگ الذین یبیتون لربھم سجدا وقیما (القران) کے پیکر ہوتے ہیں ۔

ہمارے برزگان دین خود موسم سرما کی آمد پر خوش ہوا کرتے تھے ۔

اور اس کے شب وروز کو غنیمت سمجھتے تھے جس کا کچھ نمونہ پیش نظر ہے

حضرت عبداللہ بن مسعود موسم سرما کی آمد پر فرماتے :

سردی کو خوش آمدید اس میں اللہ کی رحمتیں نازل ہوتی ہیں اور شب بیداری کرنے والوں کے لئے راتیں لمبی ہوتی ہیں اور روزے داروں کے لئے دن چھوٹا ہوتا ہے ۔ (فردوس الاخبار)

علامہ ابن رجب حنبلی کہتے ہیں: موسم سرما کی راتوں میں قیام کرنا موسم گرما میں روزہ رکھنے کے برابر ہے

اسی وجہ سے بوقت وفات حضرت معاذ رضی اللہ عنہ نے روتے ہوئے کہا تھا:

میں سخت گرمی کی دوپہر میں روزہ رکھنے والے

اجر اور ٹھٹھرتی راتوں میں قیام اللیل کے چھوٹ جانے

اور ذکر اللہ کے حلقے میں صاحب علماء کی صحبت چھوٹ جانے پر رو رہا ہوں ۔

حضرت عمر فاروق رضی اللہ عنہ نے فرمایا: سردیوں کا موسم عبادت گذاروں کے لئے غنیمت ہے۔

( موسوعہ لابن أبی دنیا)

حضرت صفوان بن سلیم رضی اللہ عنہ گرمیوں میں گھر کے اندر اور سردیوں میں چھت پر نماز پڑھتے تاکہ نیند نہ آئے۔

(حلیۃ الاولیاء)

سیدنا عبید بن عمرو موسم سرما کی آمد پر فرماتے

اے اہل قرآن ! تمہاری قرأت کے لئے راتیں لمبی ہو گئ ہیں

تو تم ان میں قیام کرو تمہارے روزوں کے لئے دن چھوٹے ہو گیے ہیں تو تم ان میں روزے رکھو۔
(احادیث الشتاء السیوطی)

حضرت انس رضی اللہ عنہ کہتے ہیں سردیوں میں روزے رکھنا مفت میں اجر کمانا ہے۔

(طبرانی)

ابن رجب رحمہ اللہ نقل کرتے ہیں یحیی بن معاذ کی گفتگو سے کہ سردی کی راتیں لمبی ہوتی ہیں

تم اس کو کر مختصر نہ کرو اور اسلام صاف ستھرا ہے تم آسے اپنے گناہوں سے گدلا نہ کرو۔

(لطائف المعارف)

ابوسعید خدری رضی اللہ عنہ نے کہا: سردی کا موسم بہار کا موسم ہے

اس لیے کہ اس کی راتیں طویل ہوتی ہیں اور اس کے دن چھوٹے ہوتے ہیں۔

( السنن الکبری للبیہقی)

برزگان دین کے زریں اقوال وگراں قدر اعمال سے تقریباً یہ بات واضح ہوگئی ہے

موسم سرما اپنے اندر بہت سی نیکیوں کے سنہرے مواقع چھپاۓ ہوئے ہے

اس کے دن کو روزہ رکھ کر اور راتوں کو قیام کرکے بابرکت بنا سکتے ہیں۔

اور بھی چیزیں مثلاً: کثرت سے تلاوت قرآن، دعائیں، اذکار، تسبیحات، استغفار ، کے ذریعے ہم رات کی طوالت کو قید کرسکتے ہیں۔

اللہ ہمیں توفیق عطا فرمائے۔ آمین

https://www.nia.nih.gov/health/cold-weather-safety-older-adults

RELATED ARTICLES

Shaitan ka pehla mission kya hai

حوا کی بیٹی تیرے سر کا آنچل کس نے سرکا دیا؟شیطان کا اول مشن ہی یہی ہے

Zindagi ka tajurba kaise karen

ایک 50 سالہ شریف آدمی ڈپریشن کا شکار تھا اور اس کی بیوی نے ایک ماہر نفسیات...

Ek gareeb ki ladki

غریب کی لڑکی ایک دوست کہنے لگا کہ میرا رشتہ ہوگیا ہے مگر میں نے وہ رشتہ...

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

Most Popular

Shaitan ka pehla mission kya hai

حوا کی بیٹی تیرے سر کا آنچل کس نے سرکا دیا؟شیطان کا اول مشن ہی یہی ہے

Zindagi ka tajurba kaise karen

ایک 50 سالہ شریف آدمی ڈپریشن کا شکار تھا اور اس کی بیوی نے ایک ماہر نفسیات...

Ek gareeb ki ladki

غریب کی لڑکی ایک دوست کہنے لگا کہ میرا رشتہ ہوگیا ہے مگر میں نے وہ رشتہ...

lailatul qadr kab aati hai

لیلۃ القدر کی اہمیت و فضیلت پہ ایک مکمل سورت نازل ہوئی ہے جس سے اس کی...

Recent Comments

Translate »