Friday, July 1, 2022
Home acchi baten Shaitan ka pehla mission kya hai

Shaitan ka pehla mission kya hai

حوا کی بیٹی تیرے سر کا آنچل کس نے سرکا دیا؟
شیطان کا اول مشن ہی یہی ہے

کہ وہ انسان کے لباس پر سب سے پہلے حملہ کرتا ہے ۔

اس نے حضرت آدم ؑ اور اماں حوا پر سب سے پہلے اسی مشن پر کام کیا ۔

اس کا مقصد یہی ہوتا ہے کہ بے حیائی کروانا

عہد نبوی مبارک ہے،مدینہ منورہ میں بنو قینقاع کا بازار سج چکا ہے،

بازار میں ایک یہودی سنار کی دکان ہے،

یہودی تاجر کی دکان میں اس کے چند یہودی دوست گپیں ہانک رہے ہیں،

اسی دوران ایک مسلمان عورت دکان پر آتی ہے،

یہودی تاجر کی شیطانیت جاگ جاتی ہے اٹھتی ہے نظر بچا کا دوپٹہ کا کنارہ باندھ دیتا ہے

وہ اٹھتی ہےتو بے پردہ ہو جاتی ہے وہ چیخنے چلانے لگتی ہیں

دکان میں بیٹھے یہودیوں کے قہقہے پورے بازار میں سنائی دیتے ہوگئی

اج تو مسلمان عورت نے یہودی کو زحمت ہی نہ دی خودہی بے نقاب ہوگئی

بیٹا کھویا ہے حیا نہیں کھوئی
ایک خاتون صحابیہ ام خلاد کا بیٹا ایک جنگ میں شہید ہوگیا

وہ اس کی بابت دریافت کر نے بارگاہ رسالتؐ میں حاضر ہوئیں

مگر اس طرح کہ چہرے پرنقاب ڈالا ہوا تھا بعض نے حیرت سے کہا کہ اس وقت بھی تمہارے چہرے پر نقاب ہے

یعنی بیٹے کی شہادت کی خبر سن کر تو ایک
ماں کو تو اپنا ہوش نہیں رہتا اور تم اس اطمینان کے ساتھ باپردہ آئی ہو

ان صحابیہؓ نے جواباً عرض کیا
میں نے بیٹا ضرور کھویا ہے مگر اپنی حیاء تو نہیں کھوئی

سنن ابی داود جلد دوم کتاب الجہاد 2488

وہ عورتیں جو کپڑے پہنتے ہوے بھی برہنہ ہیں

نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) ایک رات جاگے تو فرمایا

سبحان اللہ کیا کیا آزمائش کی چیزیں اور کیا کیا خزانے رات کو اتارے گئے،

کوئی شخص ہے جو ان حجرہ والی عورتوں کو جگادے

بہت سی عورتیں دنیا میں کپڑے پہنے ہوئے ہیں لیکن آخرت میں ننگی ہوں گی۔

صحیح مسلم:جلد سوم:حدیث نمبر 1085

رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا دوزخ والوں کی دو قسمیں ایسی ہیں

کہ جنہیں میں نے نہیں دیکھا ایک قسم تو ان لوگوں کی ہے

کہ جن کے پاس بیلوں کی دموں کی طرح کوڑے ہیں

جس سے وہ لوگوں کو مارتے ہیں اور دوسری قسم ان عورتوں کی ہے

جو لباس پہننے کے باوجود ننگی ہیں وہ سیدھے راستے سے بہکانے والی

اور خود بھی بھٹکی ہوئی ہیں ان عورتوں کے سر بختی اونٹوں کی طرح ایک طرف جھکے ہوئے

ہیں وہ عورتیں جنت میں داخل نہیں ہوں گی اور نہ ہی جنت کی خوشبو پا سکیں گی

جنت کی خوشبو اتنی اتنی مسافت (یعنی دور) سے محسوس کی جا سکتی ہے۔

بے پردگی ماڈرن ازم نہیں بلکہ جہالت ہے

{ وَ لَا تَبَرَّجْنَ تَبَرُّجَ الْجَاهِلِیَّةِ الْاُوْلٰى :

اور بے پردہ نہ رہو جیسے پہلی جاہلیت کی بے پردگی۔}

یعنی جس طرح پہلی جاہلیت کی عورتیں بے پردہ رہا کرتی تھیں اس طرح تم بے پردگی کا مظاہرہ نہ کرو۔

بے حیائی مضر امراض کا سبب ہے
آج ہم دیکھتے ہیں شرحِ اموات کثیر ہیں۔

مثلا ً وہ بیماریاں جو آج سے قبل ہر گز نہ دیکھنے میں آتی تھیں ۔

ایڈز کو دیکھ لیں جو ایک مہلک مرض ہے

شاید انیس سو عیسوی سے قبل اس کا وجود ہی نہ تھا۔

ہیپاٹائٹس کا مرض لیجیے جس کی وجہ سے شرح اموات بڑھتی جا رہی ہے،

تھیلا سیمیا کا مرض بھی ایک عجیب قسم کا مرض ہے

اور اب کرونا وائرس کی وبا پورے عالم پر چھایا ہوا ہے

جس نے عورت تو عورت مرد کو بھی چہرہ ڈھانپنے پر مجبور کردیا کیا

اب بھی مسلمان غفلت کی نیند سے بیدار نہیں ہوگا؟؟؟؟؟

لم (تظھر) الفاحشة فی قوم قطّ، حتی یعلنوا بھا، الا فشا فیھم الطاعون والاٴوجاع التی لم تکن مضت فی اٴسلا فھم الذین مضوا۔

’’جب بھی کسی قوم میں بے حیائی (بدکاری وغیرہ)

علانیہ ہونے لگتی ہے تو ان میں طاعون اور ایسی بیماریاں پھیل جاتی ہیں

جو ان کے گزرے ہوئے لوگوں میں نہیں ہوتی تھیں۔‘‘

عذاب یا ازمائش
ایک مسلمان اگر کسی مصیبت میں گرفتار ہو تو اسے دیکھنا ہو

کہ یہ عذاب ہے یا ازمائش تو اپنے اعمال کا جائزہ لے

اگر تو اس مصیبت کے آنے پر الله کی طرف رجوع کرے ،

نیک اعمال کرے اور استغفار کرےتوسمجھ جائے یہ آزمائش ہے

جو اسکے درجات بلند کرنے کا ذریعہ ہے

لیکن مصیبت آنے پر معصیت میں ہی مبتلا رہے ،

دل برائیوں کی طرف لگا رہےاور اپنی اصلاح نہ کرے تو سمجھ جائے

یہ الله کی طرف سے عذاب ہے

آج کرونا وائرس میں مبتلا ہونے کے باوجود مسلمان کی اکثریت لھو و لعب میں اور بے حیائی میں مبتلا ہو تو سوچیں یہ عذاب کیسے ٹل سکتا ہے

دیوث کون ہے؟؟؟؟؟؟

جو مرد اپنی عورتوں کے بارے غفلت کا شکار ہیں
ایسے مرد کچھ اور نہیں بس دیوث {بے غیرت} ہیں۔۔

جو شخص غیرت مند نہیں ہوتا وہ ’’دیوث‘‘ ہوتا ہے۔

شرعی اصطلاح میں ’دیوث ‘‘ اس شخص کو کہتے ہیں

جو اپنے گھر میں بدکاری فحاشی اور غلط روش کودیکھتا ہے

اور اپنی آنکھیں بند کرلیتا ہے ۔ایسے شخص کے متعلق فرمان نبوی ہے کہ وہ جنت میں نہیں جاسکے گا۔۔۔۔

حدیث رسول صلی اللہ علیہ وسلم میں تین افراد پر جنت کا داخلہ ممنوع{حرام} قرار دیا گیا ہے۔۔۔۔

https://en.wikipedia.org/wiki/Shaitan_(film)

RELATED ARTICLES

How do Islamic countries treat their minorities?

https://www.youtube.com/watch?v=YIk9gKZ-ilg اسلامی ممالک اپنی اقلیتوں کے ساتھ کیسا سلوک کرتے ہیں؟ کم...

Gairat mand shoher kon ?

غیرت مند شوہر!! حضرت سیِّدُنا قاضی ابو عبد اللہ محمد بن احمد بن موسیٰ رَحْمَۃُ اللّٰہِ تَعَالٰی...

Turkey me students ne quran ko laat mara football ki tarah

ترکی میں طلبہ نے قرآن کو فٹ بال کی طرح لات ماری، ویڈیو وائرل ہوگئی رباط: ترکی...

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

Most Popular

How do Islamic countries treat their minorities?

https://www.youtube.com/watch?v=YIk9gKZ-ilg اسلامی ممالک اپنی اقلیتوں کے ساتھ کیسا سلوک کرتے ہیں؟ کم...

Gairat mand shoher kon ?

غیرت مند شوہر!! حضرت سیِّدُنا قاضی ابو عبد اللہ محمد بن احمد بن موسیٰ رَحْمَۃُ اللّٰہِ تَعَالٰی...

Turkey me students ne quran ko laat mara football ki tarah

ترکی میں طلبہ نے قرآن کو فٹ بال کی طرح لات ماری، ویڈیو وائرل ہوگئی رباط: ترکی...

Izzat Ki Roti Aur Pakiza khana

عزت کی روٹی اور پاکیزہ غذا الحمد لله وحده، والصلاة والسلام على من لا نبي بعده، وبعد!

Recent Comments

Translate »