Friday, July 1, 2022
Home acchi baten Yeh charo sab se afzal kalimat hain

Yeh charo sab se afzal kalimat hain

چار کلمات

سبحان الله. الحمد الله. الله أكبر. لا إله إلا الله.

امیر صنعانی رحمہ اللہ نے لکھا ہے کہ:

” ان کلمات کی فضیلت میں اتنی کثیر احادیث وارد ہیں

کہ جنہیں لکھا اور شمار نہیں کیا جاسکتا”. (سبل السلام تحت حدیث : 1456).

چند فضائل درج ذیل ہیں :

یہ چاروں سب سے افضل کلمات ہیں ۔(مسنداحمد : 6412.السلسلة الصحيحة : 1498).

قرآن مجید کے بعد سب سے افضل کلمات یہی ہیں ۔ (مسنداحمد : 20223)

یہ چاروں سب سے زیادہ پاکیزہ کلمات ہیں ۔
(مسند احمد : 20126. السلسلة الصحيحة : 346)

یہ چاروں سب سے بہترین کلمات ہیں ۔

(ابن حبان : 836 ، السنن الکبری للنسائی : 10609.صحیح الجامع الصغیر : 3284)۔

یہ اللہ کو سب سے زیادہ پسند ہیں ۔
(صحیح مسلم : 2137)

ان چاروں کلمات کو پڑھنا ساری کائنات سے زیادہ پسندیدہ ہے ۔

(صحيح مسلم : 2695)

ان کلمات کو پڑھنے سے گناہ ایسے جھڑ جاتے ہیں

جیسے چھڑی مارنے سے درخت کی سوکھی پتیاں جھڑ جاتی ہیں ۔

(سنن ترمذي : 3533. صحيح الترغيب والترھيب : 1570)

یہ کلمات جہنم السلسلے لئے ڈھال ہیں ۔

(المعجم الاوسط للطبرانی : 4027. السنن الكبرى للنسائي : 10617. السلسة الصحيحة : 3264)

ایک مرتبہ سبحان اللہ ، یا الحمدلله ،یا سبحان الله، یا لا الہ الا الله کہنے سے بیس نیکیاں لکھی جاتی ہیں

اور بیس برائیاں معاف کر دی جاتی ہیں ۔

(مسند احمد : 8093. النسائي في الكبرىٰ : 10608. صحيح الترغيب والترهيب: 1554)

ان میں سے ہر ایک کلمہ کے بدلہ میں اللہ تعالی جنت میں ایک درخت لگا دیتا ہے ۔

(المعجم الاوسط للطبرانی :8475. السلسلة الصحيحة : 2880)

یہ کلمے عرش کے اردگرد گھومتے رہتے ہیں،

ان میں شہد کی مکھیوں کی طرح بھنبھناہٹ کی آواز ہوتی ہے،

اللہ تعالی کے سامنے اپنے کہنے والے کا ذکر کرتے ہیں ۔

(سنن ابن ماجة : 3809. السلسلة الصحيحة: 3308)

دس دفعہ سبحان اللہ ، دس دفعہ الحمد للہ ، دس دفعہ اللہ أکبر پڑھو ۔

پھر اللہ سے اپنی حاجت طلب کرو تو اللہ تعالیٰ فرمائے گا :

ہاں ! ہاں ! ( میں نے تیری حاجت قبول کی )۔

(سنن النسائي:1299. جامع ترمذي : 481. السلسة الصحيحة تحت حديث 3338)

یہ چاروں میزان میں انتہائی وزنی ہوں گی ۔

(مسند احمد : 5/366 ، ح : 23100 ، السلسلة الصحيحة : 1204)

ان کلمات کا پڑھنا صدقہ کرنے کے مترادف ہے بلکہ اس سے بھی افضل ہے ۔

(صحیح مسلم : 1006۔ 720)

بنی عذرہ (قبیلہ) کے تین آدمیوں کا ایک گروپ نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس آیا

اور مسلمان ہوگیا۔ نبی صلی اللہ علیہ نے فرمایا:

کون ان کی ذمہ داری لیتا ہے؟ سیدنا طلحہ بن عبيدالله رضی اللہ عنہ نے کہا:

میں ذمہ داری لیتا ہوں ، تو وہ طلحہ رضی اللہ عنہ کے پاس رہنے لگے۔

نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے ایک لشکر بھیجا ،

ان میں سے ایک شخص اس لشکر میں گیا اور شہید ہوگیا۔

آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے پھر ایک لشکر بھیجا ۔

ان میں سے دوسرا شخص اس لشکر میں گیا اور شہید ہوگیا۔

اور آخر میں تیسرا شخص اپنے بستر پر فوت ہو گیا۔

طلحہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں میں نے ان تین لوگوں کو جو میرے پاس رہتے تھے

جنت میں(خواب میں) دیکھا۔ وہ شخص جو بستر پر فوت ہوا

(جنت میں) ان سے آگے تھا اور بعد میں شہید ہونے والے کو اس کے ساتھ دیکھا،

اور سب سے پہلے شہید ہونے والے کو سب سے آخر میں دیکھا

اس(خواب) کی وجہ سے میرے دل میں عجیب خیال گزرا،

میں نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس آیا

اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم سے یہ بات ذکر کی تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:

تمہیں کونسی بات عجیب لگی؟

اللہ کے ہاں اس مومن سے افضل کوئی شخص نہیں

جس کی عمر زیادہ ہو اور وہ اللہ کی تسبیح ، تکبیر اور تہلیل کرتا رہے ۔

یعنی “ سبحان اللہ ، اللہ اکبر اور لا الٰہ الا اللہ” کہتا رہے ۔

(مسند احمد 1327. 1401. السلسلة الصحيحة : 654)

تم میں سے اگر کسی پر تہجد کی نماز پڑھنا

بھاری ہو یا وہ مال خرچ کرنے میں بخیل ہو

یا وہ دشمن سے جہاد کرنے میں بزدل ہو تو :

سبحان اللہ والحمدللہ ولا الہ الا اللہ واللہ اکبر زیادہ سے زیادہ کہے ۔

(شعب الایمان : 599 . مصنف ابن ابی شیبہ : 29725. السلسة الصحيحة : 2714. )

جب تم سبحان اللہ کہتے ہو تو اللہ فرماتا ہے

اس نے سچ کہا .اور جب تم کہتے ہو الحمد للہ تو اللہ فرماتا ہے

اس نے سچ کہا۔اور جب تم لا إله إلا الله کہتے ہو تو اللہ فرماتا ہے اس نے سچ کہا۔

اور جب تم کہتے ہو اللہ اکبر، اللہ فرماتا ہے اس نے سچ کہا ۔

(اخرجه البيهقي في شعب الايمان : 610. السلسة الصحيحة : 3336)

جسے قرآن یاد نہ ہو اس کے لئے یہ چاروں کلمات کافی ہو جاتی ہیں ۔

(سنن النسائی : 924، ابودائود : 832 .حسنہ الالبانی فی ارواء الغلیل : 303)۔

https://only-quran-hadith.blogspot.com/2021/05/quran-ke-baad-chaar-kalimat-afzal-kalam.html

RELATED ARTICLES

How do Islamic countries treat their minorities?

https://www.youtube.com/watch?v=YIk9gKZ-ilg اسلامی ممالک اپنی اقلیتوں کے ساتھ کیسا سلوک کرتے ہیں؟ کم...

Gairat mand shoher kon ?

غیرت مند شوہر!! حضرت سیِّدُنا قاضی ابو عبد اللہ محمد بن احمد بن موسیٰ رَحْمَۃُ اللّٰہِ تَعَالٰی...

Turkey me students ne quran ko laat mara football ki tarah

ترکی میں طلبہ نے قرآن کو فٹ بال کی طرح لات ماری، ویڈیو وائرل ہوگئی رباط: ترکی...

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

Most Popular

How do Islamic countries treat their minorities?

https://www.youtube.com/watch?v=YIk9gKZ-ilg اسلامی ممالک اپنی اقلیتوں کے ساتھ کیسا سلوک کرتے ہیں؟ کم...

Gairat mand shoher kon ?

غیرت مند شوہر!! حضرت سیِّدُنا قاضی ابو عبد اللہ محمد بن احمد بن موسیٰ رَحْمَۃُ اللّٰہِ تَعَالٰی...

Turkey me students ne quran ko laat mara football ki tarah

ترکی میں طلبہ نے قرآن کو فٹ بال کی طرح لات ماری، ویڈیو وائرل ہوگئی رباط: ترکی...

Izzat Ki Roti Aur Pakiza khana

عزت کی روٹی اور پاکیزہ غذا الحمد لله وحده، والصلاة والسلام على من لا نبي بعده، وبعد!

Recent Comments

Translate »